جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-12
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن، 11 جولائی (یو این آئی) خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی امریکی بحریہ نے ایران کے قریب اپنے 2 طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش تعینات کر دیے۔
بحری نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق دونوں بحری جہاز گزشتہ روز خلیجِ عمان میں داخل ہوئے۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد آبنائے ہرمز کے اطراف سیکیورٹی کو مزید مضبوط کرنا اور ضرورت پڑنے پر تہران پر دباؤ بڑھانا ہو سکتا ہے۔
یہ تعیناتی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی پر حملوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں، عالمی سطح پر تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل اسی اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اس وقت دوبارہ شدت اختیار کر گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی ختم ہوچکی ہے، اگرچہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔اس کے بعد امریکہ نے ایران پر خطے میں 3 آئل ٹینکروں پر حملوں کا الزام عائد کیا اور ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔
جواباً ایران نے 2 روز قبل خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بدھ اور جمعرات کو ایران کے 6 شہروں میں کیے گئے امریکی حملوں میں تقریباً 17 جاں بحق ہوئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز تعینات کر رکھے ہیں۔سینٹ کام کے مطابق بحری قوت میں اس اضافے کا مقصد خطے کی سلامتی کو فروغ دینا اور استحکام برقرار رکھنا ہے۔
سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ کے مختلف سمندری علاقوں میں گشت کر رہے ہیں، جبکہ سینٹ کام کی افواج خطے کی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔
جب سینٹ کام سے پوچھا گیا کہ آیا یہ تعیناتی ایران کی معیشت کو ماضی میں نقصان پہنچانے والی بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ہے؟ تو اس نے آپریشنل معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم دونوں طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے میزائلوں کی ممکنہ مار کی حدود میں دیکھے گئے، جس کے باعث ان کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔
فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے سینئر فیلو اور ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل مارک مونٹگمری نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افواج کی نقل و حرکت معمول کا حصہ ہوتی ہے، لیکن جب بحری جہازوں کو ناکہ بندی یا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں کی معاونت کے لیے تیار کیا جاتا ہے تو وہ عمومی طور پر ایرانی خطے کے زیادہ قریب آ جاتے ہیں۔
امریکی بحریہ کی موجودگی میں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکا کی توجہ آبنائے ہرمز کے کنٹرول پر ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جاسکے، جو نومبر میں ہونے والے کانگریس کے انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی طور پر بھی ایک اہم معاملہ ہے۔
دوسری جانب قطر کا ایک وفد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ روز ایران میں مذاکرات مکمل کر کے واپس روانہ ہو گیا جبکہ ایرانی حکام ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات کے لیے آج عمان جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

Next Post

ہندوستان کا تنوع نظمِ حکمرانی میں بھی جھلکتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
ہندوستان کا تنوع نظمِ حکمرانی میں بھی جھلکتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان کا تنوع نظمِ حکمرانی میں بھی جھلکتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.