پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر نئے ایرانی قواعد اور ٹول ٹیکس نافذ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-12
in عالمی خبریں
A A
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

تہران،11 مئی (یواین آئی )مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان بحری ناکہ بندی کے تنازع کے دوران، تہران نے دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہ ’آبنائے ہرمز‘ پر اپنا کنٹرول باقاعدہ طور پر سخت کر دیا ہے۔
جہاز رانی کے عالمی جریدے ’لائیڈز لسٹ‘ کے مطابق ایران نے اس اسٹریٹجک گزرگاہ سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط متعارف کروا دیے ہیں، جن کے تحت اب جہازوں کو وہاں سے گزرنے کے لیے نہ صرف اجازت لینا ہوگی بلکہ ’ٹول ٹیکس‘ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ دنیا کی کل تیل کی سپلائی کا پانچواں حصہ اسی تنگ گزرگاہ سے گزرتا ہے، جس کی بندش نے عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں کو پہلے ہی متاثر کر رکھا ہے۔ایران کی جانب سے قائم کردہ ’پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی‘ (پی جی ایس اے) نے ایک نیا فریم ورک تیار کیا ہے جس کے تحت جہازوں کو ایک فارم بھرنا ہوگا جس میں 40 سے زائد سوالات شامل ہیں۔
اس فارم میں جہاز کی ملکیت، عملے کی تفصیلات، انشورنس، منزل اور لدے ہوئے سامان کی مکمل معلومات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا ’پریس ٹی وی‘ کا کہنا ہے کہ تہران نے آبنائے ہرمز پر اپنی خود مختاری برقرار رکھنے کے لیے یہ نیا نظام بنایا ہے اور اب تمام بحری جہازوں کو ای میل کے ذریعے ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں تمام تر نتائج کی ذمہ داری متعلقہ کمپنی پر ہوگی۔ایران نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ کن ممالک کو وہاں سے گزرنے میں آسانی ہوگی اور کن کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں۔ایرانی فوج کے عہدیدار محمد اکرمینیہ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جو امریکا کی ایما پر ایران پر پابندیاں عائد کرتے ہیں، انہیں اس گزرگاہ سے گزرتے وقت یقیناً مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آبنائے ہرمز میں ایک نیا قانونی اور حفاظتی نظام قائم کر دیا ہے، اب سے جو بھی جہاز یہاں سے گزرنا چاہے گا .اسے ہمارے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنی ہوگی، اور اس سے ہمیں معاشی، سیاسی اور حفاظتی فوائد حاصل ہوں گے۔
اسی طرح ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی سوشل میڈیا پر بحرین جیسے ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ وہ امریکا کا ساتھ دے کر اپنے لیے یہ راستہ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ تہران نے اس اہم آبی راستے کو تقریباً جکڑ رکھا ہے، جس سے تیل کی سپلائی میں تاریخی تعطل پیدا ہوا ہے۔ایران کا ارادہ ہے کہ وہ یہاں سے حاصل ہونے والا ٹول ٹیکس پڑوسی ملک عمان کے ساتھ شیئر کرے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوچ سے متاثر امریکہ ‘غیر حقیقی مطالبات’ پر اڑا ہوا ہے: ایران”

Next Post

ایران کے ساتھ جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک جوہری مسائل حل نہیں ہو جاتے: نیتن یاہو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب

ایران کے ساتھ جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک جوہری مسائل حل نہیں ہو جاتے: نیتن یاہو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.