جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیلاب اور لو کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-09
in قومی خبریں
A A
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ

Jammu: Union Home Minister Amit Shah chairs a review meeting on major development projects at Lok Bhawan during his two-day visit focusing on infrastructure and security progress, in Jammu, Saturday, Feb. 7, 2026.(PTI Photo)(PTI02_07_2026_000074A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں ملک میں ممکنہ سیلاب اور لو (ہیٹ ویو) کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ حکومت کے آفات کے انتظام کے لیے اپنائے گئے فعال اور فیصلہ کن ‘مکمل حکومت’ اور ‘مکمل معاشرہ’ کے نقطہ نظر کی سمت میں یہ میٹنگ خاص طور پر اہم ہے۔ وزارتِ داخلہ نے حالیہ برسوں میں ملک میں آفات کے انتظام کے ڈھانچے کو کافی مضبوط کیا ہے۔ اس میں مرکز اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل، این ڈی آر ایف کو مستحکم بنانا اور قدرتی آفات کے دوران صفر جانی نقصان کے نقطہ نظر پر مسلسل توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔
یہ اعلیٰ سطحی جائزہ حکومت کی فعال حکمرانی، شہریوں کے تحفظ پر مبنی آفات کے انتظام اور آفات سے محفوظ ہندوستان کی تعمیر کے تئیں غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کی تیاریوں کا تخمینہ لگائیں گے، ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو اور املاک کو کم سے کم نقصان پہنچے، قبل از وقت وارننگ کے نظام، وسائل کی تعیناتی اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا جائزہ لیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ ملک میں سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیے جا رہے طویل مدتی اقدامات کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ ان اقدامات میں اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی حفاظت، دریاؤں کے انتظام کے اقدامات اور موسم کی پیشن گوئی میں سائنسی ترقی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، وہ گزشتہ برس منعقدہ جائزہ میٹنگ میں کیئے گئے فیصلوں کے نفاذ کی بھی معلومات لیں گے، تاکہ جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے اور مختلف سرگرمیوں کی فوری اور مربوط تکمیل ہو سکے۔
اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بنیادی طور پر جدید ٹیکنالوجی اور حقیقی ڈیٹا انٹیگریشن کے ذریعے سیلاب کی پیش گوئی اور قبل پیشگی وارننگ کے نظام کو مضبوط بنانے، ایک ساتھ آنے والی آفات، خاص طور پر سیلاب اور لو جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کی تیاریوں میں اضافہ کرنے، جانی و مالی نقصان کو روکنے کے لیے عوامی بیداری کے پروگرام چلانے، ضروری امدادی سامان کا مناسب ذخیرہ اور طبی تیاریوں کو یقینی بنانے پر بحث کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی کے تمام سرکاری اسکولوں کا ہوگا آڈٹ: ریکھا گپتا

Next Post

سری نگر ایئرپورٹ پر تاجر  سے۱۵لاکھ روپے نقد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
سرینگر ہوائی اڈے کو نئی پرواز مل گئی

سری نگر ایئرپورٹ پر تاجر  سے۱۵لاکھ روپے نقد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.