نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں خدمات میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی کے لئے امیدواروں کی ذات کے بارے میں اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالات پر وضاحت کی ہے کہ یہ کوئی نیا انتظام نہیں ہے اور یہ نظام پہلے سے ہی موجود ہے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا، ’’یہ مکمل افواہ ہے، جو نظام پہلے تھا اب بھی وہی ہے۔ یہ نظام آزادی سے پہلے سے چلا آ رہا ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ’’پہلے کا نظام اب بھی وہی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ اس پر مزید وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔ ‘‘
ان سے پوچھا گیا کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت ذات کا سرٹیفکیٹ طلب کیا جا رہا ہے، کیا آپ اس پر کچھ کہیں گے؟
قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں جوانوں کی بھرتی کے لیے لائی گئی نئی اسکیم اگنی پتھ کے تحت درخواست فارم میں امیدوار کی ذات پوچھنے پر سوال اٹھا رہی ہیں۔