جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نیتی آیوگ نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع فریم ورک پیش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-08
in قومی خبریں
A A
بھارت کی تقریباً دس فی صد آبادی غریب نہیں رہی: نیتی آیوگ کی رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) نیتی آیوگ نے ملک کے اسکولی تعلیمی نظام پر ایک اہم رپورٹ جاری کرتے ہوئے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع پالیسی فریم ورک پیش کیا ہے۔
’ہندوستان میں اسکولی تعلیمی نظام: معیار میں اضافے کے لیے بروقت تجزیہ اور پالیسی فریم ورک‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ندھی چھبر نے آج جاری کی۔
رپورٹ میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستان کے اسکولی تعلیمی نظام کا جامع تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس میں اسکولوں تک رسائی، داخلہ، بنیادی ڈھانچہ، مساوات، شمولیت اور سیکھنے کے نتائج جیسے اہم پہلوؤں کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ مطالعہ مختلف ڈیٹا ذرائع جیسے یوڈی آئی ایس ای 2024-25، ‘پَرَکھ’ قومی سروے 2024،این ایس اے 2017 اور 2021 اور اے ایس ای آر 2024 پر مبنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت 14.71 لاکھ اسکول کام کر رہے ہیں جن میں 24.69 کروڑ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اسے دنیا کا سب سے بڑا اسکولی تعلیمی نظام قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں اسکولوں میں بجلی، صفائی کی سہولیات، کمپیوٹر، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور اسمارٹ کلاس رومز جیسی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے ڈیجیٹل تعلیمی نظام کو تقویت ملی ہے۔
مطالعہ میں لڑکیوں کی تعلیم اور درج فہرست ذات (ایس سی ) و درج فہرست قبائل (ایس ٹی ) کے طلبہ کے داخلوں میں بہتری کو بھی مثبت اشارہ قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کووڈ وبا کے بعد سیکھنے کے نتائج میں بہتری کے آثار ملے ہیں، خاص طور پر بنیادی خواندگی اور اعداد کے علم (نومریسی) کے شعبے میں۔ رپورٹ میں اس کا سہرا قومی تعلیمی پالیسی 2020، ‘نِپن بھارت مشن’ اور ‘سمگر شکشا ابھیان’ جیسے اقدامات کے سر باندھا گیا ہے۔
رپورٹ میں تعلیمی نظام کو درپیش 11 بڑے چیلنجوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 13 جامع سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ ان میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، اساتذہ کی تعیناتی اور تربیت میں بہتری، ڈیجیٹل اور نشریات پر مبنی تعلیم کی توسیع، اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو بااختیار بنانا اور مساوات و شمولیت کو فروغ دینا شامل ہے۔
رپورٹ میں تدریسی طریقہ کار اور تشخیص میں بہتری، ابتدائی بچپن کی تعلیم کو مضبوط بنانے، پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنرمندی کو فروغ دینے اور تعلیم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے استعمال پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے سمیت کئی اقدامات پر آمادہ: ٹرمپ

Next Post

سی بی آئی نے رشوت لینے کے معاملے میں سی جی ایس ٹی افسر اور کمپیوٹر آپریٹر کو گرفتار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے

سی بی آئی نے رشوت لینے کے معاملے میں سی جی ایس ٹی افسر اور کمپیوٹر آپریٹر کو گرفتار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.