ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

 سب کچھ مہنگا ،سوائے …. ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-19
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

 

اپنے کشمیر میں سب کچھ مہنگا ہے…. سب کچھ ۔ہر ایک چیز کی قیمت آسمان کو چھوتی نظر آ رہی ہے ….یہ کبھی پیچھے مڑ کے نہیں دیکھتی ہے ‘ ایک بار اس نے اٹھان لی تو اللہ میاں کی قسم پھر اس کی پرواز نہیں رک جاتی ہے …. بالکل بھی نہیں رکتی ہے ۔اس لئے صاحب اگر کوئی یہ کہے کہ کشمیر دنیا کے مہنگے ترین مقامات میں سے ایک ہے تو ہم آنکھیں بند کر کے اس پر یقین کریں گے ….یقیناً کشمیر مہنگا نہیں ہو نا چاہیے …. بالکل بھی نہیں ہو نا چاہیے کہ اس کی اتنی اوقات کہاں …. لیکن صاحب سچ تو یہی ہے کہ یہ مہنگا ہے …. یہاں ہر ایک چیز مہنگی ہے ….یقیناً ملک کے دوسرے حصوں میں بھی مہنگائی ہے ‘آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی ہے …. جس نے ہماری طرح دوسرے دیش واسیوں کا بھی جینا محال کردیا ہے…. مشکل کردیا ہے…. لیکن پھر بھی کشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میںایک فرق ہے ….اور فرق یہ ہے کہ وہاں سب کچھ مہنگا ہے ‘ہر ایک چیز کی ایک قیمت ہے‘لیکن یہاں ایک چیز کی قیمت نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے…. یہ سستی ہے ‘اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے اور…. اور وہ آپ او ر ہم ہیں‘ کشمیر کے واسی ہیں ‘جن کی کوئی قیمت نہیں ہے …. کتوں…. آوارہ کتوں کی قیمت ہے ‘اتنی زیادہ ہے کہ ان کو یہاں کوئی ہاتھ لگانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہے…. لیکن…. لیکن صاحب ہم انسانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے…. اور یہ بات یہ کتے…. آوارہ کتے بھی جان گئے ہیں‘ اسی لئے تو…. تو وہ جہاں چاہیں ‘ جب چاہیں ہم پر حملہ آور ہو سکتے ہیں اور…. اور ہو رہے ہیں …. اس لئے ہو رہے ہیں کہ ان کی سمجھ میں بھی ہماری اوقات آگئی ہے اور …. اورسو فیصد آگئی ہے ۔ کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے ‘ٹوکنے والا بھی نہیں ہے …. کہ بات ان کے حقوق کی ہے ….کتوں…. آوارہ کتوں کے حقوق کی ہے….حقوق جو محفوظ رہنے چاہئیں ‘ جن پر کوئی صرب نہیں آنی چاہیے۔ رہی آپ کی اور ہماری بات‘ جو ان کتوں…. آوارہ کتوں کے تر نوالہ بن جاتے ہیں‘ یا بنتے جا رہے ہیں تو…. تو صاحب یہ بھی کوئی بات ہوئی …. اور اس لئے نہیں ہوئی کہ ہماری کوئی اوقات ہے اور …. اور نہ کوئی قیمت ۔…. لیکن کتوں…. آوارہ کتوں کی ہے …. اوقات بھی اور قیمت بھی ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اپوزیشن جماعتوں نے نسوانی جنین کشی کی‘

Next Post

 کشمیر کی آبگاہوں کا بحران:

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

 کشمیر کی آبگاہوں کا بحران:

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.