جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 اسمبلی میں پرائیویٹ یونیورسٹیز بل منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 اسمبلی میں پرائیویٹ یونیورسٹیز بل منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

یہ ایک ایسا بل ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر میں نجی یونیورسٹیوں کے قیام اور انضمام کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرنا:ایتو

بل کی منظوری سنگ میل قرار/ اس قانون سازی سے یونین ٹیریٹری میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع پیدا ہوں گے:عمر

متعلقہ

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

جموں؍۴؍ اپریل

            جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آج جموں و کشمیر پرائیویٹ یونیورسٹیز بل‘۲۰۲۶ (ایل اے بل نمبر۰۸آف۲۰۲۶) منظور کر لیا، جس کا مقصد یونین ٹیریٹری میں نجی یونیورسٹیوں کے قیام اور ان کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

            وزیر تعلیم سکینہ ایتو کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا’’یہ ایک ایسا بل ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر میں نجی یونیورسٹیوں کے قیام اور انضمام کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرنا، اور ان کے نظم و نسق، انتظامیہ اور تعلیمی معیار کو منظم کرنا ہے تاکہ معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے اور طلبہ کے مفادات کا تحفظ ہو سکے‘‘۔

            بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت نے اس قانون کی تیاری سے قبل جموں و کشمیر کے اعلیٰ تعلیمی شعبے سے متعلق تمام مسائل اور خدشات کو مدنظر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی راہ ہموار کرے گا اور خطے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو فروغ دے گا۔

            ایتو نے مزید کہا کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر کے اُن طلبہ کو فائدہ پہنچے گا جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بیرونِ ریاست جانا پڑتا ہے۔

            اراکین اسمبلی میر سیف اللہ، نظام الدین بٹ، پیرزادہ فاروق احمد شاہ اور تنویر صادق نے بل پر ترامیم پیش کی تھیں، تاہم وزیر تعلیم کی یقین دہانیوں کے بعد انہوں نے اپنی ترامیم واپس لے لیں۔

            اراکین میں بلونت سنگھ منکوٹیا کی جانب سے پیش کی گئی ایک ترمیم کو ووائس ووٹ کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔بعد ازاں اسپیکر نے بل کو ووائس ووٹ کے لیے پیش کیا، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

            اس دوران  وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر تعلیم سکینہ ایتو اور دیگر متعلقہ فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے جموں و کشمیر پرائیویٹ یونیورسٹیز بل کی منظوری کو نوجوانوں کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔

            وزیراعلیٰ نے کہا’’جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آج پرائیویٹ یونیورسٹیز بل منظور کیا ہے، جو ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے‘‘۔

            بل کے وسیع تر وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس قانون سازی سے یونین ٹیریٹری میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، طلبہ کو تعلیم کے لیے باہر جانے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئے گی اور معروف تعلیمی اداروں کو جموں و کشمیر میں اپنے کیمپس قائم کرنے کی ترغیب ملے گی۔

            وزیرا علیٰ نے زور دیا کہ یہ اقدام تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، جدت طرازی کو فروغ دینے اور تعلیم و تحقیق کے لیے ایک متحرک ماحول قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

            عمرعبداللہ نے کہا کہ اس بل کی منظوری جموں و کشمیر کو اعلیٰ تعلیم اور تعلیمی معیار کے ایک ابھرتے مرکز کے طور پر قائم کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔

            اس سے قبل بجٹ اجلاس کے آخری دن وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے بل کو غور و خوض اور منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا تھا۔بعد ازاں اسپیکر نے بل کو ووائس ووٹ کے لیے پیش کیا، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

            اسی دوران ایوان نے جموں و کشمیر جن وشواس دوسرا (ترمیمی دفعات) بل بھی منظور کیا، جسے وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے غور و منظوری کے لیے پیش کیا۔

            بل پیش کرتے ہوئے جاوید احمد ڈار نے کہا، ’’یہ بل بعض قوانین میں ترمیم، جرائم کو غیر مجرمانہ بنانے اور کاروبار و روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ہے، نیز بعض قوانین کو منسوخ کرنے کی بھی تجویز دیتا ہے‘‘۔

            یہ بل بھی اسپیکر کی جانب سے ایوان میں پیش کیے جانے کے بعد منظور کر لیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی اے جی کی رپورٹ میں جموں کشمیر میں بجٹ خلاف ورزیوں کی نشاندہی

Next Post

سرنگوں سے ریل تک:کشمیر کی بدلتی معاشی راہداری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

2026-09-17
مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟
اہم ترین

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

2026-09-17
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

ایل جی کی رائے بریلی میں شری شیو مہاپُران کتھا میں شرکت

2026-09-17
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی سے حکومتی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا

2026-09-17
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی لین دین پر۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر فیس واپس لینے کا کوئی سوال نہیں:حکومتی عہدیدار

2026-09-17
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

اسمبلی اجلاس سے قبل سجاد لون کی ریزرویشن  پالیسی پر حکومت پر تنقید

2026-09-17
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے تصادم نہیں  بات چیت کی ضرورت ہے: بخاری

2026-09-17
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

وسطی کشمیر رینج میں سکیورٹی صورتحال اور تیاریوں کا آئی جی پی نے جائزہ لیا

2026-09-17
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

سرنگوں سے ریل تک:کشمیر کی بدلتی معاشی راہداری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.