بارسلونا//
یورپ میں جاری ہیٹ ویو نے تباہی مچادی ہے، اسپین میں تین روز کے دوران 84 افراد جان سے چلے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اسپین ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہاں ہیٹ ویو کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،شمالی افریقہ کی جانب سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ سمیت کئی شہروں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
اسپین کے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ تین روز کے دوران ہیٹ ویو سے کم وبیش چوراسی افراد جان سے گئے، اسپین کے مختلف شہروں میں چالیس سے پینتالیس ڈگری نے شہریوں کو بےحال کردیاہے۔
ہیٹ ویو کے باعث گرمی سے بے حال شہریوں نے پارکوں اور ساحلِ سمندر کا رخ کررہے ہیں جبکہ گرم موسم کی وجہ سے شہری پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کثرت سے کر رہے ہیں۔
ادھر برطانیہ میں شدید گرمی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، لندن سمیت کئی شہروں میں پارہ چالیس ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہیٹ ویو کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنے سے منع کردیا گیا ہے۔Europe swelters in record heatwaveواضح رہے کہ برطانوی تاریخ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اڑتیس ڈگری پچیس جولائی دوہزار انیس میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔