بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ماہ صیام:مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن کریم کے دس لاکھ نسخوں کی فراہمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ماہ صیام:مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن کریم کے دس لاکھ نسخوں کی فراہمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

رمضان المبارک کی۲۹ویں شب لاکھوں افراد نے تراویح اور ختم قرآن کی خصوصی دعا میں شرکت کی

(ویب ڈیسک )

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر؍۱۸مارچ

حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن کریم کے دس لاکھ نسخے فراہم کیے گئے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے زائرین حرمین کی سہولت کے لیے قرآن کریم کے نسخوں کی فراہمی کا انتظام کیا تاکہ رمضان المبارک میں زائرین کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا مدینہ منورہ کے کنگ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کے تیارکردہ نسخے حرمین شریفین میں بروقت فراہم کیے گئے جو زائرین کی ضرورت کے مطابق تھے۔

قرآن کریم کے نسخوں کی فراہمی کے لیے ادارے کی جانب سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تمام امور انجام دیے گئے۔

قرآن پاک کے نسخے مرحلہ وار گراؤنڈ یونٹس کو فراہم کیے گئے تاکہ وہ انہیں حرمین شریفین کے اندر مختلف مقامات پر موجود شیلفوں میں رکھ سکیں۔

حرمین شریفین میں موجود عملہ مستقل بنیادوں پر قرآن کریم کے نسخوں کی فراہمی کے عمل میں مصروف رہتا ہے۔

دریں اثنا حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی۲۹ویں شب لاکھوں افراد نے تراویح اور ختم قرآن کی خصوصی دعا میں شرکت کی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین صبح سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں ختم قرآن کی دعا میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

مسجد الحرام میں نماز کی امامت ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس جبکہ مسجد نبوی میں صلاح البدیر نے کی۔مسجد الحرام کے اندرونی و بیرونی صحن، چھتیں اور نئی توسیعی مقامات کے علاوہ مسجد الحرام کی اطراف کی سڑکیں بھی نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں۔

ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں۲۹ویں شب کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے جن میں سب سے اہم  کراؤڈ کنٹرولنگ یونٹس کی تعیناتی تھی۔

مسجد الحرام کے چاروں سمتوں آنے والے راستوں پر زائرین کی آمد و رفت کو منظم رکھنے کے لیے سکاؤٹس اور فلاحی تنظیم کے رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔

معمر اور معذور افراد کی سہولت کے لیے ٹریکس مخصوص تھے جبکہ بیرونی صحنوں میں راہداریوں کو کھلا رکھنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں نصب بڑی سکرینز سے زائرین کو مسجد کے اندر اژدحام کی صورتحال کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

انتظامیہ نے حرم شریف کے بیرونی صحنوں میں تراویح اور ختم قرآن کی دعا میں شرکت کرنے والوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات مختص کیے تھے تاکہ وہاں سکون سے جماعت کے ساتھ نماز ادا کی جا سکے۔

۲۹ویں شب کے دیگر خصوصی انتظامات میں صفائی کے اضافی یونٹس کی تعیناتی بھی تھی۔ وضو خانوں میں بھی مستقل بنیادوں پر صفائی کے کارکن متعین تھے۔آب زم زم کی مستقل فراہمی کے لیے ’سقیا‘ کی ٹیمیں مصروف رہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی چھتوں پر جانے والے راستوں کو بھی کھلا رکھا گیا جبکہ لفٹس اور اسکیلیٹرز کی بھی دیکھ بھال مستقبل بنیادوں پر جاری رہی۔

حرمین شریفین میں زائرین کی سہولت کے گراؤنڈ رہنما یونٹ کے اہلکار ’اسالنی‘ کے بینر کے ساتھ موجود رہے جنہیں سمارٹ ڈیوائس فراہم کی گئی تھی جس کے ذریعے کسی بھی زبان کا فوری ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔

دریں اثنا سعودی عرب میں شوال کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر جمعہ۲۰مارچ کو منائی جائے گی۔

حرمین شریفین کے ایک بیان کے مطابق مملکت بھر میں چاند دیکھنے کی کوششوں کے باوجود شوال۱۴۴۷ہجری کا ہلال نظر نہیں آیا۔اس کے نتیجے میں ماہِ رمضان۳۰دن مکمل کرے گا اور جمعہ کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔

اس اعلان کے ساتھ ہی عیدالفطر کی تاریخ سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا، جو کہ اسلامی تہواروں میں ایک اہم تہوار ہے اور ماہِ رمضان کے اختتام کی علامت ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس۲۷ مارچ کو بجٹ سیشن میں’لینڈ گرانٹ بل‘ پیش کرے گی

Next Post

ایل جی سنہا کی شری رگھوناتھ جی جموں آرتی میں شرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
ایل جی سنہا کی شری رگھوناتھ جی جموں آرتی میں شرکت

ایل جی سنہا کی شری رگھوناتھ جی جموں آرتی میں شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.