ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کو ہراکر ہندوستان ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-07
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ کو 140 رن پر سمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 61 پر گنوائے چھ وکٹ

فٹ بال کے جادوگروں کا آخری جادو: کیا نیمار، رونالڈو،میسی اور صلاح اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنا پائیں گے؟

کولکاتہ، 6 مارچ (یو این آئی) اس میچ میں حیرت انگیز اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملی جس میں مجموعی طور پر 499 رن بنے۔ پہلے سنجو سیمسن نے 42 گیندوں میں 89 رن بنا کر اپنا جادو دکھایا، پھر جیکب بیتھل نے 48 گیندوں میں 105 رن بنا کر تقریباً ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا۔ لیکن جسپریت بمراہ نے ڈیتھ اوورز میں صرف چھ رن کا اوور ڈال کر دباؤ بڑھایا، پھر ہاردک پانڈیا نے آکر وکٹ حاصل کیا اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
آخری اوور میں انگلینڈ کو 30 رنوں کی ضرورت تھی اور اس اوور کی پہلی ہی گیند پر اس نے بیتھل کا اہم وکٹ گنوا دیا۔ ہندوستان نے جمعرات کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے اس سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ پر سات رنوں سے جیت درج کرتے ہوئے فائنل میں قدم رکھ دیا ہے۔ اب اتوار کو فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ سنجو سیمسن کو ‘پلیئر آف دی میچ’ کا اعزاز دیا گیا۔
254 رنوں کے مشکل ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 38 کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوا دیئے۔ فل سالٹ (5) اور کپتان ہیری بروک (7) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چھٹے اوور میں ورون چکرورتی نے جوس بٹلر کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ جوس بٹلر نے 17 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 25 رن بنائے۔ اس کے بعد ٹام بینٹن (17) کو اکشر پٹیل نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد ول جیکس نے جیکب بیتھل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے دھواں دھار 77 رن جوڑ کر ہندوستان کی تشویش میں اضافہ کردیا۔ 14ویں اوور میں ارشدیپ نے ول جیکس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ول جیکس نے 20 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 35 رن بنائے۔ 19ویں اوور کی تیسری گیند پر ہاردک نے سیم کرن (18) کو آؤٹ کر کے ایک بار پھر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ آخری اوور میں شیوم دوبے کی پہلی گیند پر جیکب بیتھل کے رن آؤٹ ہونے سے انگلینڈ کی امیدوں کو زوردار دھچکا دیا۔ جیکب بیتھل نے 48 گیندوں میں آٹھ چوکے اور سات چھکے جڑتے ہوئے 105 رنوں کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 246 رن ہی بنا سکی اور مقابلہ سات رنوں سے ہار گئی۔ جوفرا آرچر نے آخری اوور میں تین چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 19 رن بنائے۔ ہندوستان اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری بار خطاب جیتنے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اترے گا۔
ہندوستان کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے دو وکٹ حاصل کئے۔ جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سنجو سیمسن (89)، شیوم دوبے (43) اور ایشان کشن (39) کی طوفانی بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف سات وکٹ پر 253رن کا بڑا اسکور بنایا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں 20 رن کے اسکور پر ابھیشیک شرما (9) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے ایشان کشن نے سنجو سیمسن کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیزی کے ساتھ رن بھی بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 97 رنوں کی شراکت ہوئی۔ 10ویں اوور میں عادل رشید نے ایشان کشن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ایشان کشن نے 18 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 39 رن بنائے۔ ہندوستان کا تیسرا وکٹ سنجو سیمسن کی صورت میں 14ویں اوور کی پہلی گیند پر گرا۔ ول جیکس نے انہیں آؤٹ کر کے اپنا دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ سنجو سیمسن نے 42 گیندوں میں آٹھ چوکے اور سات چھکے لگاتے ہوئے 89 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ 16ویں اوور میں عادل رشید نے سوریا کمار یادو (11) کو اپنا شکار بنایا۔ اٹھارہویں اوور کی چوتھی گیند پر شیوم دوبے رن آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے 25 گیندوں میں ایک چوکا اور چار چھکے لگاتے ہوئے 43 رنوں کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر جوفرا آرچر نے چھکوں کی جھڑے لگانے والے تلک ورما کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ تلک ورما نے سات گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 21 رن بنائے۔ اننگز کے آخری اوور میں ہاردک پانڈیا رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 12 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں ناک آؤٹ راؤنڈ کا سب سے بڑا اسکور 7 وکٹ پر 253 رن بنایا۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور ول جیکس نے دو دو وکٹ حاصل کئے، جبکہ جوفرا آرچر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ملک جلد ماؤ نوازوں سے پاک ہو جائیگا‘

Next Post

گمبھیر کی منصوبہ بندی کے سامنے انگلینڈ کے کوچ میک کلم کی تمام تدابیر ناکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انگلینڈ کو 140 رن پر سمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 61 پر گنوائے چھ وکٹ

2026-06-06
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

فٹ بال کے جادوگروں کا آخری جادو: کیا نیمار، رونالڈو،میسی اور صلاح اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنا پائیں گے؟

2026-06-06
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
Next Post
آر پی ایس جی گروپ نے گمبھیر کوعالمی مینٹور مقرر کیا

گمبھیر کی منصوبہ بندی کے سامنے انگلینڈ کے کوچ میک کلم کی تمام تدابیر ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.