ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

قومی ترانہ سے قبل قومی نغمہ کی تمام چھ بند گائی جائیں:وزارتِ داخلہ کی ہدایات

’اسکول انتظامیہ اپنے پروگراموں میں قومی نغمہ، قومی ترانہ اور قومی پرچم کے احترام کو فروغ دینے کیلئے مناسب انتظامات کرے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
قومی ترانہ سے قبل قومی نغمہ کی تمام چھ بند گائی جائیں:وزارتِ داخلہ کی ہدایات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

نئی دہلی: مرکزی وزارتِ داخلہ نے ہدایت دی ہے کہ جب قومی نغمہ وندے ماترم اور قومی ترانہ جن گن من ایک ساتھ پیش کیے جائیں تو سب سے پہلے قومی نغمہ کی تمام چھ بند گائی جائیں۔ قومی نغمہ بنکم چندر چٹوپادھیائے نے تحریر کیا تھا۔
۲۸ جنوری کے ایک حکم نامے میں وزارتِ داخلہ نے قومی نغمہ گانے کے لیے پہلی بار باقاعدہ ضابطے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی چھ بند، جن کا دورانیہ۳ منٹ۱۰سیکنڈ ہے، سرکاری تقریبات مثلاً صدر کی آمد، ترنگا لہرانے اور گورنروں کی تقاریر کے مواقع پر گائی جائیں۔
حکم میں کہا گیا’’جب قومی نغمہ اور قومی ترانہ گایا یا بجایا جائے تو قومی نغمہ پہلے گایا یا بجایا جائے گا‘‘۔اس میں کہا گیا ہے کہ جس اجتماع میں قومی نغمہ گایا جائے وہاں تمام حاضرین باادب کھڑے ہوں گے۔
’’جب بھی قومی نغمہ کا سرکاری ورژن گایا یا بجایا جائے تو سامعین توجہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ تاہم اگر کسی نیوز ریل یا دستاویزی فلم کے دوران قومی نغمہ فلم کے حصے کے طور پر چلایا جائے تو سامعین سے کھڑا ہونا متوقع نہیں، کیونکہ ایسا کرنے سے فلم کی نمائش میں خلل پڑے گا اور وقار میں اضافے کے بجائے بدنظمی اور الجھن پیدا ہوگی‘‘۔
حکم میں کہا گیا کہ اسکولوں میں تعلیمی دن کا آغاز قومی نغمہ بجانے سے کیا جائے۔مرکز وندے ماترم کے۱۵۰سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔
حکم کے مطابق قومی نغمہ کا سرکاری ورژن اجتماعی گائیکی کے ساتھ ان مواقع پر پیش کیا جائے ۔’قومی پرچم لہرانے کے وقت، ثقافتی یا رسمی تقریبات (پریڈ کے علاوہ)، اور کسی بھی سرکاری یا عوامی تقریب میں صدر کی آمد پر وغیرہ‘۔
اس میں مزید کہا گیا ہے ’’مناسب عوامی ساؤنڈ سسٹم ہونا چاہیے تاکہ مختلف حصوں میں موجود لوگ کوائر کے ساتھ یک آواز ہو کر گا سکیں؛ جہاں ضرورت ہو سرکاری ورژن کے بول شرکا میں تقسیم کیے جائیں‘‘۔
حکم میں کہا گیا کہ تمام مواقع پر جب قومی نغمہ گایا جائے تو سرکاری ورژن ہی اجتماعی گائیکی کے ساتھ پڑھا جائے۔’’قومی نغمہ ان مواقع پر بھی گایا جا سکتا ہے جو اگرچہ مکمل رسمی نہ ہوں مگر وزراء وغیرہ کی موجودگی کے باعث اہمیت رکھتے ہوں۔ ایسے مواقع پر (آلات موسیقی کے ساتھ یا بغیر) اجتماعی گائیکی کے ساتھ قومی نغمہ گانا مطلوب ہے‘‘۔
حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ ان تمام مواقع کی مکمل فہرست دینا ممکن نہیں جن پر قومی نغمہ کے سرکاری ورژن کی گائیکی کی اجازت دی جا سکتی ہے۔’’تاہم قومی نغمہ اجتماعی گائیکی کے ساتھ گانے میں کوئی اعتراض نہیں بشرطیکہ اسے مادرِ وطن کو سلام کے طور پر مکمل احترام اور مناسب آداب کے ساتھ پیش کیا جائے‘‘۔
حکم میں کہا گیا کہ تمام اسکولوں میں دن کا آغاز اجتماعی طور پر قومی نغمہ گانے سے کیا جا سکتا ہے۔’’اسکول انتظامیہ اپنے پروگراموں میں قومی نغمہ، قومی ترانہ اور قومی پرچم کے احترام کو فروغ دینے کے لیے مناسب انتظامات کرے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۷۷ہزار سے زائد اسامیاں خالی، مرحلہ وار پُر کی جائیں گی :حکومت کا اسمبلی میں بیان

Next Post

جموں و کشمیر میں برفباری میں کمی‘ دو برسوں میں۵۴فیصد کمی درج:حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
جموں و کشمیر میں برفباری میں کمی‘ دو برسوں میں۵۴فیصد کمی درج:حکومت

جموں و کشمیر میں برفباری میں کمی‘ دو برسوں میں۵۴فیصد کمی درج:حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.