جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان کی تاریخی فتح: آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈز کی برسات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-03
in کھیل
A A
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

لاہور،2 فروری (یواین آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کر کے نہ صرف کینگروز کا وائٹ واش کر دیا بلکہ ریکارڈز کی کتاب میں بھی نئے باب رقم کر دیے۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پاکستان، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں دو بار کلین سویپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تین بار 100 رنز سے کم کے اسکور پر ڈھیر کیا۔
پاکستانی ٹیم نے کینگروز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنا اب تک کا سب سے بڑا اسکور 207 رنز بورڈ پر سجایا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، جو آسٹریلیائی ٹیم کی اس فارمیٹ میں بدترین ناکامیوں میں سے ایک ہے۔
محمد نواز نے آسٹریلیائی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی با لر بن گئے۔ مجموعی طور پر وہ عمر گل کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے اپنے کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے پہلے اوورز میں مجموعی طور پر 25 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے ہیں۔بیٹنگ کے شعبے میں کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی۔ اس میچ میں نصف سنچری اسکور کر کے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ (39) نصف سنچریاں بنانے کا ویراٹ کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، اور اس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’معیشت مضبوط ترقیاتی رفتار کا مظاہرہ کر رہی ہے‘

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.