جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تمام فریقین سے مشاورت، عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا:کول

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ کی محکموں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ریاستی جنرل سیکریٹری اشوک کول نے جمعہ کے روز کہا کہ مرکزی بجٹ سے قبل وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے تمام فریقین کو اعتماد میں لیا ہے، جبکہ اسی طرز پر جموں و کشمیر کے آئندہ بجٹ کے لیے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کول نے کہا کہ بجٹ سے متعلق امور پر سماج کے مختلف طبقات سے مشورہ کیا گیا ہے۔
کول نے کہا’’بھارت کی وزیرِ خزانہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بجٹ میں شامل کیے جانے والے نکات پر اپنی تجاویز پیش کی ہیں‘‘۔
جموں و کشمیر کے بجٹ ‘جو۶یا۷ فروری کو پیش کیا جانا ہے‘کے حوالے سے کول نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بھی وسیع پیمانے پر مشاورت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا’’ہمارے وزیر اعلیٰ تمام اسٹیک ہولڈرز اور انجمنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وکلاء، تاجروں اور دیگر کئی انجمنوں کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے۔ یکم فروری کو ایک بڑا، نظرثانی شدہ اور عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا‘‘۔
ملک کے مختلف حصوں میں کشمیریوں پر حملوں کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اشوک کول نے ایسے واقعات کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا’’ہم ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی ان کی مذمت کی ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارا ملک ایک ہے اور ہر شہری کو بھارت میں کہیں بھی سفر کرنے، رہنے اور کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے‘‘۔
کول نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے اور پارٹی قائدین نے بھی معاملہ اٹھایا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا’’ایسے واقعات کا دوبارہ ہونا نہیں چاہیے۔ یہ غلط ہیں اور ہم ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اِن حملوں کو روک لیجئے !

Next Post

سرینگر، اننت ناگ اور بارہمولہ کے پاسپورٹ سیوا کیندر۷ فروری کو کام کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سرینگر، اننت ناگ اور بارہمولہ کے پاسپورٹ سیوا کیندر۷ فروری کو کام کریں گے

سرینگر، اننت ناگ اور بارہمولہ کے پاسپورٹ سیوا کیندر۷ فروری کو کام کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.