دبئی//
عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کووڈ نائنٹین کی وبا کا خاتمہ قریب نہیں ہے۔ادھر وائٹ ہاؤس نے کورونا کے نئے ویریئنٹ بی اے 5 سے نمٹنے کیلیے بوسٹر شاٹس لگوانے اور ٹیسٹس کروانے کی نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔چین میں کورونا کیس رپورٹ ہونے پر شہر "وگانگ” میں تین دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔