ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چلہ کلان میں وادی گرم، جموں سرد، غیر معمولی موسمی صورتحال نے عوام کو حیران کردیا

پیر کو سرمائی دارلخلافہ میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  ۳ڈگری سینٹی گریڈ گرمائی دالخلافہ سے کم درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
چلہ کلان میں وادی گرم، جموں سرد، غیر معمولی موسمی صورتحال نے عوام کو حیران کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

جموں:  وادی کشمیر میں چلہ کلان کی سخت ترین سردیوں کے باوجود دن کا درجہ حرارت عام توقعات کے برعکس نسبتاً بہتر رہا، جبکہ جموں خطہ شدید سردی سے ٹھٹھر گیا۔
محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جموں شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو وادی کے اکثر علاقوں سے کم ہے ۔ اس موسمی اُتار چڑھاؤنے شہریوں اور ماہرینِ موسمیات دونوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔
سری نگر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12.4 ڈگری ریکارڈ ہوا جو گزشتہ کئی برسوں کے چلہ کلان کے اوسط درجہ حرارت سے زیادہ ہے ۔
قاضی گنڈ میں 13.9 ڈگری، پہلگام میں 10.8 ڈگری، کپوارہ میں 10.7 ڈگری اور کولگام کے کوکر ناگ علاقے میں 11.5 ڈگری درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موسمی صورتحال گزشتہ برسوں کے رجحانات سے بالکل مختلف ہے ۔
اس صورتحال پر شہریوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ سری نگر کے حبہ کدل علاقے کے۶۸سالہ غلام محی الدین نے بتایا’’میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے کہ چلہ کلان میں سری نگر کا دن جموں سے گرم ہو۔ یہ تو موسم کی پوری الٹ پلٹ ہے ، لوگ واقعی حیران ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے ‘‘۔
پہلگام سے تعلق رکھنے والے محمد رفیق، جو کہ سیاحتی شعبے سے وابستہ ہیں، نے کہا’’پہلگام میں سردی تو ہے لیکن جموں جیسی کپکپاہٹ نہیں۔ وہاں کے دوست بتا رہے تھے کہ دھوپ بھی سردی کم نہیں کر پا رہی۔ یہ صورتحال عجیب بھی ہے اور تشویش ناک بھی کہ پہاڑ گرم اور میدانی علاقے سرد ہو رہے ہیں‘‘۔
جموں کے گاندھی نگر علاقے کے رہائشی سنجے شرما نے بتایا کہ پورے شہر میں سردی کا معمول پچھلے کئی برسوں سے مختلف ہے ۔ انہوں نے کہا، ’’ہم تو ہمیشہ سمجھتے تھے کہ سری نگر میں سردی کی شدت سب سے زیادہ ہوتی ہے مگر پچھلے دو دن سے جموں میں لوگ گھروں میں ہیٹر جلا کر بیٹھے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے جموں میں چلہ کلان آ گیا ہو‘‘۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں میں سردی کی شدت کی بنیادی وجہ بادلوں کی گھنی تہہ اور شدید سرد شمالی ہواؤں کا دباؤہے ، جو دن کے وقت بھی سورج کی گرمی کو زمین تک پہنچنے نہیں دیتے ۔ اس کے برخلاف وادی کشمیر میں خشک موسم اور بادلوں کی کمی نے دن کے وقت درجہ حرارت کو معمول سے کچھ بہتر رکھا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز تک جموں خطہ شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گا جبکہ وادی میں دن کے وقت معمولی بہتری کے باوجود راتیں یخ بستہ رہیں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو کشمیر اور جموں دونوں میں موسم کا توازن مزید متاثر ہوسکتا ہے ، جس کے زراعت اور روزمرہ زندگی پر بھی اثرات مرتب ہوں گے ۔
اس دوران کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام دوں میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت بالترتیب منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ اننت ناگ، پلوامہ اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی10.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے کچھ روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ادھرشدید سردیوں اور صبح کے وقت گہری دھند رہنے نے جموں بھر میں معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ گہری دھند کی وجہ سے صبح کے وقت مرئیت کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہوجاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو بہت دھیمی رفتار اور ہیڈ لائیٹس کو چالو کرکے ہی چلنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے صبح کے وقت سڑکوں پر بہت ہی کم گاڑیاں چلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔
ادھر ٹھنڈ میں اضافہ ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سخت سردیوں اور دھند کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے پر ہیز کر رہے ہیں۔
ایک دکاندار نے میڈیا کو بتایا’’سخت سردیوں اور ٹھنڈ کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار متاثر ہو رہا ہے ‘‘۔
انہوں نے کہاظظہم بھی مجبوری کی حالت میں ہی دکان پر آتے ہیں ورنہ صحت سب سے اہم ہے ، ہم بھی اس ٹھنڈ میں کہاں گھر سے نکلتے لیکن پیچھے عیال ہے جس کو پالنا ہے ‘‘۔
ایک اور تاجر نے کہا’’دھند کی وجہ سے ہر کوئی بندہ پریشان ہے ، دکاندار، گاڑی والا، ریڑھی والا ہر کوئی مشکل میں ہے ، کاروبار پر بہت اثر پڑ رہا ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کسان بھی پریشان ہیں کیونکہ ٹھنڈ تو ہے لیکن بارش نہیں ہو رہی ہے جس سے ان کی فصلیں سوکھ رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں اگلے پانچ دنوں کے دوران درمیانی درجے کی دھند کا راج قائم رہ سکتا ہے ۔
ادھر دھند کی وجہ سے جموں ہوائی اڈے پر پیر کو تین پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 قمر واری میںغیر مقامی افراد سے ملاوٹ شدہ شہد اور گھی ضبط

Next Post

’ہمارے مقدس ورثے کا تحفظ مستقبل کی تعمیر کی بنیاد ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
’ہمارے مقدس ورثے کا تحفظ مستقبل کی تعمیر کی بنیاد ہے‘

’ہمارے مقدس ورثے کا تحفظ مستقبل کی تعمیر کی بنیاد ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.