جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سرفراز خان نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری مکمل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-09
in کھیل
A A
پونٹنگ نے مجھ سے کہا ’’موقع سے فائدہ اٹھاؤ‘‘: سرفراز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

جے پور، 08 جنوری (یو این آئی) سرفراز خان نے وجے ہزارے ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ میں پنجاب کے خلاف لسٹ اے کرکٹ میں ہندوستان کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جے پور کے جے پوریہ ودیالیہ گراؤنڈ پر 217 رن کے ہدف کے تعاقب میں مشیر خان اور انگکرش رگھوونشی نے 8.2 اوور میں 57 رن کی شراکت قائم کر کے ممبئی کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔
اپنے بھائی کے آؤٹ ہونے کے بعد بلے بازی کے لیے اترے سرفراز خان نے آتے ہی اسپن گیندبازوں پر بھرپور حملہ کیا۔ انہوں نے پنجاب کے کپتان ابھیشیک شرما کے ایک ہی اوور میں تین چھکے اور تین چوکے لگائے، جبکہ اس کے بعد بائیں ہاتھ کے اسپنر ہرپریت برار کے خلاف محض پانچ گیندوں میں 19 رن جوڑے۔
سرفراز خان نے صرف 15 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بعد ازاں جب انہیں مینک مارکنڈے نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تو وہ سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 62 رن بنا چکے تھے۔
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ سرفراز خان نے مہاراشٹر کے ابھیجیت کالے اور بڑودہ کے اتیت سیٹھ کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ابھیجیت کالے نے 1995 میں بڑودہ کے خلاف 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی، جبکہ اتیت سیٹھ نے 2021 میں چھتیس گڑھ کے خلاف یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی چوتھی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ سب سے تیز نصف سنچری کا ریکارڈ سری لنکا کے کوشلیا ویرا رتنے کے نام ہے، جنہوں نے 06-2005کے سیزن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
موجودہ وجے ہزارے ٹرافی میں سرفراز خان ممبئی کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے چھ اننگز میں 75.75 کی اوسط اور 190.56 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 303 رن اسکور کیے ہیں۔ سرفراز خان نے آخری بار فروری 2024 میں انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی نمائندگی کی تھی اور حالیہ دنوں میں وہ شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مرکز جموںکشمیرمیں پائیدار امن کیلئے پر عزم‘

Next Post

ٹیسٹ کیریئر کے جذباتی اختتام پر عثمان خواجہ کا اظہار تشکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
کرکٹر عثمان خواجہ کی غزہ کے معاملے پر وزیراعظم آسٹریلیا سے اہم ملاقات

ٹیسٹ کیریئر کے جذباتی اختتام پر عثمان خواجہ کا اظہار تشکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.