ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مطلع صاف :وادی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ 

۲۰ جنوری تک موسم خشک ‘ شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مطلع صاف :وادی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: وادی کشمیر میں گرچہ چالیس روزہ چلہ کلاں کا کم وبیش نصف حصہ بیت چکا ہے تاہم آنے والے دنوں میں وادی میں برف باری کی بجائے سردیوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں۲۰جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کے بیچ شبانہ سردیوں میں اگلے چار دنوں کے دوران مزید اضافے کا امکان ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۶جنوری کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد میں۷سے۱۵جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر لود رہ سکتا ہے جبکہ۱۶سے۱۸جنوری تک بھی موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی میں۱۰؍اور۲۰جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ وادی میں۱۰جنوری تک شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوسکتی ہے جس کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بہتری متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں ریاست کے میدانی علاقوں میں آئندہ دو دنوں کے دوران درمیانی درجے کی دھند جاری رہ سکتی ہے ۔
ادھر وادی میں سخت سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں کم وبش نصف حصہ بیت جانے کے با وجود میدانی علاقے برف باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
وادی کے بالائی علاقوں اور سیاحتی مقامات میں گرچہ ہلکی یا درمیانی درجے کی برف باری ہوئی جس سے سرمائی سیاحت کو تقویت مل گئی لیکن سری نگر سمیت دیگر میدانی علاقوں میں خشک موسمی صورت حال نے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہ جنوری میں برف باری کا نہ ہونا ایک تشویش ناک امر ہے ۔
وادی کے کسان و باغ مالکان خاص طور پر برف باری کا نہ صرف انتظار کر رہے ہیں بلکہ اس کے لئے دعا ئیں بھی مانگ رہے ہیں۔
اعجاز احمد نامی ایک باغ مالک نے بتایا’’رواں ماہ میں برف باری کا ہونا انتہائی ضروری ہے ، کیونکہ اس مہینے میں جو برف باری ہوتی ہے اس کے درختوں اور زمین پر دیر پا اثرات رہتے ہیں جس کے کافی فائدے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’چلہ کلاں کے اختتام کے بعد بھی بھاری برف باری ہوتی ہے لیکن اس وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ہی ریکارڈ ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ برف زمین پر زیادہ دیر تک نہیں رہتی ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیف سیکریٹری کی اسکلنگ ایکو سسٹم کی تبدیلی کے منصوبے کو حتمی شکل 

Next Post

 بلبل باغ میں آگ‘ دو فیکٹریاں اور متعدد ڈھانچے تباہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
 بلبل باغ میں آگ‘ دو فیکٹریاں اور متعدد ڈھانچے تباہ

 بلبل باغ میں آگ‘ دو فیکٹریاں اور متعدد ڈھانچے تباہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.