ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نابالغ لداخی لڑکی کا معاملہ:این ایچ آر سی کا ڈی سی لیہہ اور پولیس حکام کو نوٹس

جرم میں ملوث دیگر افراد کے کردار کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے،لڑکی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نابالغ لداخی لڑکی کا معاملہ:این ایچ آر سی کا ڈی سی لیہہ اور پولیس حکام کو نوٹس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

نئی دہلی: نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے لیہہ کی سول انتظامیہ اور پولیس حکام کو ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایک نابالغ لداخی لڑکی، جو ایک قبائلی بدھ مت برادری سے تعلق رکھتی ہے اور دسمبر کے اواخر میں اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی، بعد ازاں ’سری نگر میں ایک مسلمان لڑکے کے ساتھ پائی گئی‘، جیسا کہ کیس کی کارروائی میں درج ہے۔
کارروائی کے مطابق، اس وقت لڑکی چائلڈ ویلفیئر کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کی نگرانی میں ہے اور’ذہنی صدمے‘کا شکار ہے۔
یہ بات۲ جنوری کی تاریخ والی کارروائی میں کہی گئی ہے۔اس معاملے میں شکایت کنندہ مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے ساگر بھانتے ہیں۔کارروائی میں کہا گیا ہے’’کایت کنندہ نے الزام لگایا کہ۲۶دسمبر کو خالستے کی ایک نابالغ لداخی لڑکی، جو ایک قبائلی بدھ مت برادری سے تعلق رکھتی ہے، اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئی‘‘۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ لڑکی کے اہلِ خانہ نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن خالستے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور۲۸دسمبر۲۰۲۵کودفعہ۱۳۷(۲) بی این ایس اور پوکسو ایکٹ کے تحت۔ پولیس تفتیش کے دوران مذکورہ لڑکی سری نگر میں ایک مسلمان لڑکے کے ساتھ پائی گئی۔
کارروائی میں مزید کہا گیا ہے’’فی الحال لڑکی سی ڈبلیو سی کی نگرانی میں ہے اور وہ اس وقت ذہنی صدمے سے گزر رہی ہے‘‘۔
شکایت کنندہ نے کمیشن سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے مطالبہ کیا ’’جرم میں ملوث دیگر افراد کے کردار کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے، متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے، اور تحفظ کے ساتھ ساتھ طبی، نفسیاتی اور قانونی معاونت کے ذریعے مشاورت فراہم کی جائے‘‘۔
شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے’’مقامی سطح پر سماجی دباؤ کے باعث اس حساس معاملے کو وہ سنجیدگی نہیں مل رہی جس کا یہ مستحق ہے۔ قانون کے مطابق پولیس اور انتظامیہ سے تفصیلی ایکشن ٹیکن رپورٹ طلب کی جانی چاہیے‘‘۔
ہیومن رائٹس پینل نے کہا کہ شکایت میں عائد الزامات بادی النظر میں متاثرہ لڑکی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی معلوم ہوتے ہیں۔نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی ایک بنچ، جس کی صدارت اس کے رکن پریانک کانونگو کر رہے ہیں، نے تحفظِ انسانی حقوق ایکٹ‘۱۹۹۳ کی دفعہ۱۲کے تحت اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
کارروائی میں مزید کہا گیا’’رجسٹری کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)، لیہہ اور ایس ایس پی/ڈی آئی جی، لیہہ، لداخ کو نوٹس جاری کرے، اور شکایت میں عائد الزامات کی جانچ کر کے سات دن کے اندر ایکشن ٹیکن رپورٹ کمیشن کے معائنہ کے لیے پیش کی جائے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’لو جہاد‘کی روک تھام کی کوششیں گھر سے شروع ہونی چاہئیں:بھاگوت

Next Post

کشمیر میں موسم خشک ‘لیکن سردیوں کا زور برابر جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
کشمیر میں موسم خشک ‘لیکن سردیوں کا زور برابر جاری

کشمیر میں موسم خشک ‘لیکن سردیوں کا زور برابر جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.