جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس میں کھلبلی: چیف آف اسٹاف کے سخت بیانات، ایلون مسک اور جے ڈی وینس پر سنگین الزامات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-18
in عالمی خبریں
A A
’ہم روس کے سیاحتی ٹور کا منصوبہ نہیں بنا رہے‘وائٹ ہاؤس کا ماسکو کی پابندیوں کا تمسخر

Washington

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکہ، اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کامیاب

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید

واشنگٹن، 17 دسمبر (یو این آئی) وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کے حالیہ حیران کُن بیانات نے امریکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے ۔
سوزی وائلز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے سے متعلق کئی سخت اور متنازع باتیں کیں ہیں جن میں ایلون مسک، نائب صدر جے ڈی وینس، بجٹ سربراہ رُس ووٹ اور اٹارنی جنرل پام بونڈی شامل ہیں۔
سوزی وائلز نے دعویٰ کیا کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک کیٹامین کے ‘اعلانیہ’ صارف ہیں تاہم اُنہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے پاس اس حوالے سے براہِ راست کوئی ٹھوس معلومات نہیں۔
مسک کے بارے میں سوزی وائلز کا کہنا ہے کہ وہ ایک ‘اکیلے فیصلے کرنے والے ‘ شخص ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے ، تیزی سے فیصلے کرنے کے چکر میں مسک نے کئی ایسے پروگرامز بند کیے جنہیں صدر بچانا چاہتے تھے ۔
سوزی وائلز نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ‘سازشی نظریات رکھنے والا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ اِن کی ٹرمپ کی حمایت زیادہ تر سیاسی نوعیت کی تھی جبکہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے بارے میں کہا کہ اُنہوں نے اپنی اصولی سوچ کے تحت آہستہ آہستہ صدر کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کیا۔
بجٹ سربراہ رُس ووٹ سے متعلق سوزی وائلز اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ انتہائی دائیں بازو کا کٹر نظریات رکھنے والا شخص ہے ۔
اس کے علاوہ سوزی وائلز نے اٹارنی جنرل پام بونڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فنانسر جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے معاملے کو غلط انداز میں سنبھالا گیا۔ اِن کا کہنا تھا کہ جاری کی گئی فائلز میں کوئی نئی معلومات نہیں تھیں اور جس مبینہ ‘کلائنٹ لسٹ’ کا ذکر کیا گیا وہ درحقیقت موجود ہی نہیں تھی۔
سوزی وائلز نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا نام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے لیکن ان کے بقول اس میں صدر کے کسی غلط عمل کا ذکر نہیں۔
انہوں نے صدر کی تجارتی پالیسیوں، خاص طور پر اپریل میں متعارف کروائے گئے جوابی ٹیرف پر بھی کھل کر بات کی۔ اِن کا کہنا تھا کہ ٹیرف فیصلوں کے دوران شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے باعث مارکیٹس میں ہلچل مچی۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے سوزی وائلز کے بیانات پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف اسٹاف کے خیالات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کو سوزی وائلز پر مکمل اعتماد ہے اور انتظامیہ متحد ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک

Next Post

پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مالٹا کا پہلا نمبر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکہ، اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کامیاب

2026-06-05
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید

2026-06-05
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

جنگ دوبارہ شروع اور اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ہیں:ایران

2026-06-05
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا

2026-06-05
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
Next Post
مفتی سعید کی اہلیہ کو تین سال کے انتظار کے بعد پاسپورٹ جاری

پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مالٹا کا پہلا نمبر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.