پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کے علاج کے لیے بہتر انتظامات کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-06
in قومی خبریں
A A
چلڈرن ہسپتال بمنہ چالو ہو گیا

SRINAGAR, SEP 26 (UNI):- 500-bedded children hospital at Bemina Srinagar thrown open for patients on Monday. Doctors distributed toys and sweets among patients. UNI PHOTO-51U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں جمعہ کو ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے گھر پر کیے جانے والے علاج کو آیوشمان یوجنا کے تحت لانے کا مطالبہ کیا گیا۔
تیلگو دیشم کے شری بھارت مُتکُمِیلی نے وقفۂ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اس بیماری کی زد میں زیادہ تر بچے آتے ہیں اور انہیں انسولین کی ضرورت پڑتی ہے ، جس کا خرچ کئی متاثرہ کنبے اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسے مریضوں کے لیے الگ سے انتظام کرے تو ٹائپ ون ذیابیطس کے متاثرین کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی بڑی راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان یوجنا کے اہل مریض صرف ہسپتال میں داخل ہونے پر ہی علاج میں اس کا فائدہ اٹھا پاتے ہیں۔ حکومت کو ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ یہ مریض اس اسکیم کا فائدہ روزمرہ کے علاج میں بھی اٹھا سکیں۔ راجستھان حکومت نے ایسے مریضوں کے لیے الگ سے فنڈز مختص کیے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسا ہی انتظام دیگر ریاستوں اور مرکزی حکومت کو بھی کرنا چاہیے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے بَنٹی وویک ساہو نے کھانسی کے مہلک سیرپ کے استعمال سے متعدد بچوں کی موت ہو جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آلودہ دوا بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔ کولڈریف کھانسی کے سیرپ میں ڈائی ایتھیلین گلائکول کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ مہلک ثابت ہوا اور اسے استعمال کرنے والے متعدد بچوں کی جانیں چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کم معیار کے سیرپ کو بغیر ٹیسٹ کے ہی بازار میں پہنچا دیا گیا، اس معاملے کی تفصیلی جانچ کر کے قصورواروں کو سزا دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے دوا انضباطی نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہی، ادویات کی جانچ کے لیے ایک مربوط نگرانی کا نظام تیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ منصوبے کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post

مسافروں سے انڈیگو کا اظہار معذرت، 15 دسمبر تک ٹکٹ کی منسوخی پر مکمل رقم واپسی کی پیشکش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
جموں کشمیر میں انڈیگو کی۴۰سے زائد پروازیں منسوخ

مسافروں سے انڈیگو کا اظہار معذرت، 15 دسمبر تک ٹکٹ کی منسوخی پر مکمل رقم واپسی کی پیشکش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.