پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: 15 فروری کو سب سے سنسنی خیز میچ کے لیے شائقین تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-26
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

ممبئی 25 نومبر(یو این آئی ) آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 7 فروری سے شروع ہو گا۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 کے گروپ مرحلے میں ہندوستان اور پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ شائقین کے لیے سب سے زیادہ متوقع اور سنسنی خیز مقابلہ سمجھا جا رہا ہے۔ 2025 کے ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیموں کی پہلی ٹکر ہو گی، یہ بڑا مقابلہ آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستان اور پاکستان کو امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستان اپنا پہلا گروپ میچ 7 فروری کو ممبئی میں امریکا کیخلاف کھیلے گا، 12 فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا۔ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں روزانہ 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا۔ فارمیٹ 2024 کے جیسا رکھا گیا ہے، جس میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر-8 میں جائیں گی، جہاں دوبارہ انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر-8 کے گروپوں میں ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
اگر ہندوستان گروپ اسٹیج سے آگے بڑھتا ہے تو ان کے سپر-8 کے تین میچ احمد آباد، چنئی اور کولکتہ میں ہوں گے۔ اگر وہ سیمی فائنل (فائنل-4) تک پہنچے تو ان کا سیمی فائنل ممبئی میں ہوگا۔
یہ سمجھا جا رہا ہے کہ آئی سی سی نے کولمبو یا کولکتہ کو دوسرے سیمی فائنل کے لیے آپشن کے طور پر رکھا ہے اور فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ سری لنکا یا پاکستان میں سے کوئی سیمی فائنل میں پہنچتا ہے یا نہیں۔ اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو میچ کولمبو میں ہوگا، ورنہ فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
شرکاء ٹیمیں
میزبان ہندوستان اورسری لنکا کے علاوہ، ٹی20 ورلڈ کپ میں شامل دیگر 18 ٹیمیں یہ ہیں:
افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، کناڈا، اٹلی، نیدرلینڈ، نمیبیا، زمبابوے، نیپال، عمان، اور یو اے ای۔
ہندوستان موجودہ چیمپئن ہے، جس نے 2024 ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کرخطاب جیتا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میسی اور رونالڈو کے جادو کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا

Next Post

چار مزید ہاکی ٹیمیں مدورئی اور چنئی پہنچ گئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post

چار مزید ہاکی ٹیمیں مدورئی اور چنئی پہنچ گئیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.