پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ممدانی سے ملاقات میں نیتن یاہو کی گرفتاری پر بات نہیں ہوئی: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-23
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے : غزّہ حکومت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

واشنگٹن، 22 نومبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کی ملاقات ہوئی، اس دوران مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہران ممدانی سے اچھی اور مؤثر ملاقات رہی، امید ہے ممدانی نیویارک میں معاملات بہتر انداز میں چلائیں گے اور ہم ان کی معاونت کریں گے ، ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ یہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اترسکیں۔
ٹرمپ نے کہا زہران ممدانی نیویارک کے معاملات جتنے بہتر انداز میں چلائیں گے میں اتنا ہی خوش ہوں گا۔
صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کی گرفتار ی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زہران ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے یا نہیں، اس پر بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ زہران ممدانی کے فیصلے قدامت پسندوں کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں، امید ہے ممدانی کچھ قدامت پسندوں کو حیران کردیں گے ۔
ٹرمپ نے امن اور تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج مشرقی وسطیٰ میں اُن کی کوششوں کی وجہ سے امن قائم ہوا، ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے دنیا میں 8 امن معاہدے کرائے اوران معاہدوں میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کا خاتمہ بھی شامل تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے حامیوں کے زہران ممدانی کی حمایت کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ہم دونوں کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے جنگوں کا خاتمہ۔
اس موقع پر ٹرمپ کے ساتھ موجود زہران ممدانی نے نام لیے بغیر امریکہ کی اسرائیل کو دی جانے والی فنڈنگ کی پالیسی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حامی اور ٹرمپ کے حامی اس بات پر متفق ہیں کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے ممالک کی فنڈنگ بند ہونی چاہیے ۔
صحافی نے زہران ممدانی سے سوال کیا کہ ‘کیا آپ سمجھتے ہیں صدر ٹرمپ فاشسٹ ہیں’؟ صحافی کے سوال پر ممدانی کی وضاحت سے پہلے ہی صدرٹرمپ نے کہاکہ ممدانی کے فاشسٹ کہنے سے انہیں برا نہیں لگتا۔
امریکی صدر نے ممدانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ فاشسٹ کہہ سکتے ہیں، کیونکہ وضاحت کرنے سے زیادہ یہ کہناآسان ہے اور مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زہران ممدانی نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ میں ہونے والی نسل کشی پر بھی بات کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ممدانی کی ٹرمپ سے دلچسپ ملاقات، مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

Next Post

چین دنیا کا پہلا مصنوعی شناور جزیرہ بنا رہا ہے جو ایٹمی حملہ بھی برداشت کر سکتا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

چین دنیا کا پہلا مصنوعی شناور جزیرہ بنا رہا ہے جو ایٹمی حملہ بھی برداشت کر سکتا ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.