بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کرناٹک: وزیر نے قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-22
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

بینگلورو، 21 نومبر (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ریاستی کانگریس میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے ستیش جارکیہولی کے گھر پر حال ہی میں ہونے والے عشائیہ اور کئی ارکان اسمبلی کے دہلی دورے کے پیچھے کسی بھی سیاسی مقصد سے صاف انکار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے اپنے ڈھائی برس کی مدت مکمل کر لی ہے ۔
ڈاکٹر پرمیشور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ عشائیہ صرف محکمہ جاتی امور کے سلسلے میں تھا۔ یہ عشائیہ المٹی ڈیم منصوبے کے لیے ضروری بجٹ مختص کرنے کے سلسلے میں رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے ستیش جارکیہولی کے گھر پر عشائیہ میں شرکت کی۔ کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔ ہم نے اپنے محکموں پر گفتگو کی، کیونکہ المٹی کی منظوری کے باعث کابینہ نے کہا تھا کہ ڈیم کو ترجیح دینے کے لیے باقی محکموں کو بھی تیاری کرنی ہوگی، ہم نے اسی معاملے پر گفتگو کی۔ کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر پرمیشور نے حال ہی میں دس سے زائد ارکان اسمبلی اور کونسل ممبران کے دہلی جانے کے بارے میں کہا کہ یہ دورے کسی سیاسی ایجنڈے سے وابستہ نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی سیاسی وجہ وابستہ نہیں ہے ۔ ہر رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں گئے ۔ آپ اسے سیاسی کیوں سمجھ رہے ہیں؟ ریاست میں کوئی اتھل پتھل نہیں ہو رہی ہے ۔
انہوں نے دیگر لیڈروں کے بیانات پر بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ میں یہاں کسی اور کے بیان پر تبصرہ کرنے کے لیے نہیں ہوں۔ ہم سب کی اپنی رائے اور سیاسی حالات کو دیکھنے کا اپنا انداز ہے ۔ میرے تبصرے تب آئیں گے ، جب اس کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹر پرمیشور کی یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ، جب ریاست میں ممکنہ رد و بدل اور قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں ریاست میں سیاسی تبدیلی کے اشارے بھی دے رہی ہیں۔ وزیر داخلہ کی یہ وضاحت حکومت کے ساڑھے دو سال سے زیادہ مکمل ہونے پر قیادت کی تبدیلی کی جاری افواہوں کے درمیان سامنے آئی ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا

Next Post

بوکارو سے بہت جلد شروع ہوں گی تجارتی پروازیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post

بوکارو سے بہت جلد شروع ہوں گی تجارتی پروازیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.