پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-14
in کاروبار
A A
وائٹ ہاؤس نے مادور کی درخواست مسترد کردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

’جموں و کشمیر میں جے جے ایم کے صرف۴۶فیصد کام مکمل‘

واشنگٹن/۱۳نومبر//
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک حکومتی فنڈنگ بل پر دستخط کیے، جس کے نتیجے میں ریکارڈ 43 دن طویل شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔ اس دوران وفاقی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں، ہوائی اڈوں پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کئی شہریوں کو کھانے کے بینکوں کا سہارا لینا پڑا۔
بل پر دستخط کرنے سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا،
‘‘آج ہم یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ہم کبھی بلیک میلنگ کے آگے نہیں جھکیں گے۔’’
ان کے اس بیان پر اوول آفس میں موجود ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے تالیاں بجا کر حمایت ظاہر کی۔
یہ دستخط اس وقت ہوئے جب ریپبلکن اکثریت والے ایوانِ نمائندگان نے صرف دو گھنٹے قبل بل کو 222 کے مقابلے میں 209 ووٹوں سے منظور کیا تھا۔ اس سے پہلے رواں ہفتے سینیٹ بھی بل کو منظور کر چکی تھی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ کے دستخط کے بعد شٹ ڈاؤن کے باعث فارغ بیٹھے وفاقی ملازمین جمعرات سے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال سکیں گے۔
بل کے تحت 30 جنوری تک حکومت کے اخراجات کی منظوری دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں امریکہ کا وفاقی قرضہ 38 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر ہر سال تقریباً 1.8 ٹریلین ڈالر مزید بڑھتا رہے گا۔
اس بل میں شٹ ڈاؤن کے آغاز (یکم اکتوبر) سے برطرف کیے گئے وفاقی ملازمین کو بحال کرنے کی شق بھی شامل ہے، جب کہ مزید برطرفیوں پر پابندی اور مکمل بقایاجات کی ادائیگی کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔
محکمہ زراعت کے لیے منظور شدہ فنڈز کی بدولت کھانے پینے کی امدادی اسکیموں پر انحصار کرنے والے لاکھوں شہری اب باقی مالی سال میں بغیر کسی رکاوٹ کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیکیج میں قانون سازوں کی سیکورٹی کے لیے 203.5 ملین ڈالر اور سپریم کورٹ کے ججوں کی حفاظت کے لیے 28 ملین ڈالر اضافی مختص کیے گئے ہیں۔
رائٹرز نے کہا کہ شٹ ڈاؤن کے خاتمے سے ہوائی سفر سے متعلق خدمات میں بہتری کی امید ہے، خاص طور پر جب تھینکس گیونگ کی تعطیلات میں صرف دو ہفتے باقی ہیں۔
خوراک کی امداد کی بحالی سے ملینوں شہریوں کے گھریلو بجٹ میں کچھ گنجائش پیدا ہوگی، جس سے کرسمس سیزن کے دوران خرچ میں اضافہ متوقع ہے۔
اسی طرح شٹ ڈاؤن کے خاتمے سے آئندہ دنوں میں امریکی معیشت کے اعداد و شمار جاری کرنے والے سرکاری ادارے بھی اپنا کام دوبارہ شروع کر دیں گے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم جیفری ایپسٹین کی ان ای میلز کے بارے میں کیا جانتے ہیں جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر ہے؟

Next Post

کانگو میں 2.5 کروڑ افراد کو خوراک کے بحران کا سامنا: اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جے جے ایم:۱۰۲ نئی اسکیمیں منظور۔۔اسکیمیںیوٹی کے۵۱ہزار دیہی گھرانوں کا احاطہ کریں گی
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں جے جے ایم کے صرف۴۶فیصد کام مکمل‘

2026-09-06
مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ
اہم ترین

غریب کینسر مریضوں کے  علاج کے فنڈ کو ۲ء۴۰لاکھ  سے بڑھا کر۴لاکھ روپے کیا گیا

2026-09-02
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ غذاؤں پر سرخ انتباہی لیبل متعارف ہوگا
اہم ترین

چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ غذاؤں پر سرخ انتباہی لیبل متعارف ہوگا

2026-08-30
وزیر اعظم مودی 17 فروری کو کشمیر کےلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
اہم ترین

بڈگام سےکٹرہ براہِ راست ٹرین  سروس بحال‘مسافروں، طلبہ  ملازمین اور یاتریوں کو سہولت

2026-08-30
وادی میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے :ڈاک
اہم ترین

جموں و کشمیر میں فوڈ سیفٹی مہم ۱۴۰‘معائنے‘۵۵ غذائی نمونے حاصل‘۱۱مقدمات میں۱۱ ہزار روپے جرمانہ

2026-08-30
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نو زمروں کے فاتحین کے لیے نقد انعامات کا اعلان

2026-08-28
Next Post
جاپان کا اسرائیل کو دو ریاستوں کے حل کو روکنے کی صورت میں ‘نئے اقدامات’ کا انتباہ

کانگو میں 2.5 کروڑ افراد کو خوراک کے بحران کا سامنا: اقوام متحدہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.