منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز کی نپی تلی بولنگ، نیوزی لینڈ کے بلے باز بے بس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-06
in کھیل
A A
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

آکلینڈ، 5 نومبر (یو این آئی ) نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر (ناٹ آؤٹ 55) کی شاندار نصف سنچری بھی کام نہیں آئی ۔۔شائی ہوپ (53) کی شاندار بلے بازی اور عمدہ گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بدھ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان نیوزی لینڈ کو سات رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 164 رنز بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ 9 وکٹوں پر 157 رنز ہی بنا سکی۔ 28 رنز بنانے اور تین وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی، 43 کے اسکور پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد روسٹن چیز نے کپتان شائی ہوپ کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 54 رنز جوڑے۔ کائل جیمیسن نے 13ویں اوور میں کپتان شائی ہوپ کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ہوپ نے 39 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ رومن پاول نے 23 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ روسٹن چیس (28) 27 گیندوں پر اور ایلک ایتھاناز نے (16) رن کا تعاوں کیا
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور جیک فولکس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز نیشم اور کائل جیمیسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
165 کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات بھی خراب رہی، ڈیون کونوے (13) کو 30 رنزکے اسکور پرپویلین لوٹ گئے۔ وہ چوتھے اوور میں میتھیو فورڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ ٹم رابنسن (27) کی صورت میں گری۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کے کسی بھی بلے باز کو پچ پر ٹھہرنے نہیں دیا۔ راچن رویندرا (21)، ڈیرل مچل (13) اور مائیکل بریسویل صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ روسٹن چیس نے پھر 16ویں اوور میں جمی نیشم (11) اور زیکری فاکس (1) کو آؤٹ کیا اور جیڈن سیلز نے اگلے ہی اوور میں کائل جیمیسن (2) کو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کی فتح کی بنیاد رکھی۔
مچل سینٹنر نے 18ویں اوور میں 22 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کی امیدوں کو زندہ رکھا جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس کے بعد انہوں نے جیسن ہولڈر کے اوور کی پہلی تین گیندوں پر لگاتار چوکے لگائے اور اسکور کو نو وکٹ پر 145 تک پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں چھ گیندوں پر 20 رنز درکار تھے، لیکن سینٹنر صرف 12 رنز ہی بنا سکے اور میچ سات رنز سے ہار گئے۔ اس دوران مچل سینٹنر اور جیکب ڈفی نے آخری وکٹ کے لیے 50 رنز کی ریکارڈ شراکت کی۔ مچل سینٹنر نے 28 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 55 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز اور جےڈن سیلز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو فورڈ، روماریو شیفرڈ اور عقیل حسین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت اور کوہلی کا جنوبی افریقہ اے کے خلاف انڈیا اے کے لیے کھیلنے کا امکان

Next Post

ستارہ نگلنے والے بلیک ہول سے تاریخ کی سب سے طاقتور چمک کا اخراج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
ستارہ نگلنے والے بلیک ہول سے تاریخ کی سب سے طاقتور چمک کا اخراج

ستارہ نگلنے والے بلیک ہول سے تاریخ کی سب سے طاقتور چمک کا اخراج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.