منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ستارہ نگلنے والے بلیک ہول سے تاریخ کی سب سے طاقتور چمک کا اخراج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-06
in عالمی خبریں
A A
ستارہ نگلنے والے بلیک ہول سے تاریخ کی سب سے طاقتور چمک کا اخراج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

کیلی فورنیا، 5 نومبر (یو این آئی)
سائنس دانوں نے ایک انتہائی طاقتور اور غیر معمولی چمک کا اخراج دیکھا ہے جو ایک عظیمالجثہ بلیک ہول سے خارج ہوئی، ماہرین کے مطابق یہ چمک اُس وقت پیدا ہوئی جب ایک بہت بڑا ستارہ بلیک ہول کے زیادہ قریب آگیا اور اس کی کششِ ثقل نے اُسے چیر کر نگل لیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چمک اپنی شدت کے عروج پر سورج سے 100 کھرب گنا زیادہ روشن تھی، یہ بلیک ہول ایک کہکشاں کے مرکز میں موجود ہے جو زمین سے تقریباً 11 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہے ۔ (ایک نوری سال وہ فاصلہ ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے ، یعنی تقریباً 9.5 کھرب کلومیٹر)
بلیک ہول انتہائی گھنے اجسام ہوتے ہیں جن کی کششِ ثقل اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ روشنی بھی اس سے باہر نہیں نکل سکتی، خیال کیا جاتا ہے کہ تقریباً ہر کہکشاں کے مرکز میں ایک بلیک ہول موجود ہوتا ہے ۔
اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ یہ بلیک ہول سورج کے مقابلے میں تقریباً 30 کروڑ گنا زیادہ بھاری ہے ، یعنی ہماری کہکشاں (ملکی وے ) کے بلیک ہول سے بھی کہیں زیادہ بڑا، جس کا وزن سورج سے تقریباً 40 لاکھ گنا زیادہ ہے ۔
ماہرین کے مطابق چمک کی سب سے ممکنہ وجہ یہ ہے کہ ایک بہت بڑا ستارہ بلیک ہول کے قریب پہنچ گیا، جب اُس ستارے کا مواد بلیک ہول کے اندر کھنچنے لگا تو اُس کے نقطۂ عدمِ واپسی تک پہنچنے پر توانائی کا ایک زبردست اخراج ہوا۔
تحقیق کے مطابق یہ ستارہ کم از کم سورج سے 30 گنا بڑا تھا، اور ممکنہ طور پر 200 گنا زیادہ بھاری بھی ہو سکتا تھا، امکان ہے کہ وہ بلیک ہول کے گرد گردش کرنے والے ستاروں کے ایک گروہ کا حصہ تھا، لیکن کسی دوسرے آسمانی جسم سے تصادم کے باعث اپنے اصل مدار سے ہٹ کر بلیک ہول کے بہت قریب جا پہنچا۔
تحقیق کے مرکزی مصنف اور کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کالٹیک) کے ماہر فلکیات میتھیو گراہم کے مطابق یہ ممکن ہے کہ ستارہ کسی زیادہ بڑے جسم سے ٹکرا گیا ہو، جس نے اسے ایک لمبے بیضوی مدار میں دھکیل دیا، اور وہ اپنے قریب ترین مقام پر بلیک ہول کے انتہائی قریب پہنچ گیا، جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔
جب ستارہ بلیک ہول کے قریب پہنچا تو اس پر کششِ ثقل کا اثر اتنا زیادہ ہوا کہ وہ کھنچ کر لمبا اور باریک ہوگیا، اس عمل کو ماہرین سپگیٹیفکیشن کہتے ہیں، بعد ازاں وہ مواد بلیک ہول کے گرد چکر لگاتا ہوا اندر گرنے لگا، اور اسی دوران یہ انتہائی روشن چمک پیدا ہوئی۔
یہ ستارہ غیر معمولی طور پر بڑا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حجم کے ستارے نہایت نایاب ہوتے ہیں، کیونکہ زیادہ تر چھوٹے ستارے بنتے ہیں، اور بڑے ستارے اپنی مختصر عمر کے باعث جلد ختم ہو جاتے ہیں۔
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ بلیک ہول کے قریب موجود کچھ ستارے وہاں کے گرد گھومتے ہوئے مادے کو جذب کرکے غیر معمولی طور پر بڑے ہو سکتے ہیں۔
یہ مظاہرہ امریکا کی ریاستوں کیلی فورنیا، ایریزونا اور ہوائی میں موجود مختلف دوربینوں سے دیکھا گیا، ماہرین نے دیگر ممکنہ وجوہات جیسے کہ ستارے کا دھماکے سے پھٹنا، بلیک ہول سے نکلنے والی تیز مادے کی دھار، یا گریویٹیشنل لینسنگ (روشنی کے جھکنے کا عمل) کو بھی جانچا، لیکن کوئی بھی نظریہ مشاہدات سے مطابقت نہیں رکھتا۔
چونکہ یہ کہکشاں زمین سے 11 ارب نوری سال دور ہے ، اس لیے سائنس دان دراصل ماضی کے اُس وقت کو دیکھ رہے ہیں جب کائنات اپنی ابتدائی حالت میں تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویسٹ انڈیز کی نپی تلی بولنگ، نیوزی لینڈ کے بلے باز بے بس

Next Post

صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.