بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روہت اور وراٹ کی شاندار بلے بازی سے ہندوستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-26
in کھیل
A A
ہندوستان: کوہلی-روہت دور کے بعد یو اے ای کے خلاف ایشیا کپ کا آغاز کرے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

سڈنی، 25 اکتوبر (یو این آئی) ہرشِت رانا (چار وکٹ) کے بعد روہت شرما (ناٹ آؤٹ 121) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 74) کے شاندار کھیل کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو تیسرے ایک روزہ مقابلے میں آسٹریلیا کو 69 گیندیں باقی رہتے نو وکٹ سے شکست دے دی ۔
237 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری روہت شرما اور کپتان شبھمن گل کی سلامی جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 69 رن جوڑے۔ 11ویں اوور میں جاش ہیزل وڈ نے شبھمن گل کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ شبھمن گل نے 26 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 24 رن بنائے۔
اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے وراٹ کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ تیزی کے ساتھ رن بھی جوڑے۔ روہت نے 33ویں اوور میں ایک رن لے کر اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ آسٹریلیا کے خلاف روہت کی نویں سنچری ہے۔ انہوں نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے 105 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دونوں بلے بازوں نے آسٹریلیائی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کی اور دوسرے وکٹ کے لیے 168 رنوں کی ناٹ آوٹ شراکت داری کر کے ہندوستان کو 38.3 اوور میں 237 رن بنا کر نو وکٹ سے جیت دلا دی۔
روہت شرما نے 124 گیندوں میں 13 چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 121 رن بنائے، وہیں وراٹ کوہلی نے 81 گیندوں میں سات چوکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 74 رن بنائے۔ وراٹ نے نتھن ایلس کی گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان کو جیت دلائی۔ حالانکہ آسٹریلیا نے تین میچوں کی یہ سیریز 3-1 سے جیت لی ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے واحد کامیاب گیند باز ہیزل وڈ رہے۔
اس سے پہلے آج یہاں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اترے ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 61 رن جوڑے۔ 10ویں اوور میں محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو 25 گیندوں میں 29 رن پر آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے میتھیو شارٹ نے مچل مارش کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسی دوران اکشر پٹیل نے 16ویں اوور میں مچل مارش (41) کو بولڈ کر پویلین بھیج دیا۔
اس کے بعد میٹ رینشا نے میتھیو شارٹ کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 61 رن جوڑے۔ میتھیو شارٹ (30) کو 23ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے آؤٹ کیا۔ ایلیکس کیری (24)، مچل اووین (ایک) کو ہرشِت رانا نے آؤٹ کیا۔ میٹ رینشا نے 58 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی 56 رنوں کی اننگز میں دو چوکے لگائے۔ انہیں بھی 37ویں اوور میں ہرشِت رانا نے آؤٹ کیا۔ مچل اسٹارک (دو) کو کلدیپ یادو اور نتھن ایلس (16) کو پرسِدھ کرشنا نے آؤٹ کیا۔ ہرشِت رانا نے 47ویں اوور کی دوسری گیند پر کوپر کانلی (23) اور اسی اوور کی چوتھی گیند پر جاش ہیزل وڈ (صفر) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز کا 236 کے اسکور پر خاتمہ کر دیا۔
ہندوستان کی طرف سے ہرشِت رانا نے 8.4 اوور میں 39 رن دے کر چار وکٹ لیے۔ واشنگٹن سندر کو دو وکٹ ملے۔ محمد سراج، اکشر پٹیل، پرسِدھ کرشنا اور کلدیپ یادو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی نویں سنچری مکمل کی

Next Post

خواتین عالمی کپ : آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی، سیمی فائنل میں ہندوستان سے مقابلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

خواتین عالمی کپ : آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی، سیمی فائنل میں ہندوستان سے مقابلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.