جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 53 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-25
in کھیل
A A
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

نوی ممبئی ، 24 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں پر تپکا راؤل (122) اور اسمرتی مندھانہ (109) کی شاندار سنچریوں کے بعد گیندبازوں رینوکا سنگھ (دو وکٹیں ) اور کرانتی گوڑ (دو وکٹیں ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو سے 53 رن سے شکست دے دی۔
یوزی لینڈ کی ٹیم کو ہندوستان کے خلاف 325 رنز کا بڑا ہدف ملا، جس کے تعاقب میں سوزی بیٹس اور جارجیا پلیمر نے اننگز کا آغاز کیا۔ ہندوستان کی جانب سے رینوکا سنگھ ٹھاکر نے پہلا اوور کرایا، جس میں صرف ایک رن دیا۔ تاہم دوسرے اوور میں ہی نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا لگا۔ اوور کی تیسری گیند کرانتی گور نے آف اسٹمپ کے باہر شارٹ پچ پر کرائی۔ سوزی بیٹس شاٹ کھیلنے گئیں لیکن کور پوزیشن پر پرتیکا راول نے شاندار کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ بیٹس صرف ایک رن بنا سکیں۔ چھ اوور کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور محض 14 رنز تھا۔
ساتویں اوور میں رینوکا سنگھ نے گیند سنبھالی لیکن اس اوور میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے 16 رنز حاصل کیے، جن میں تین چوکے شامل تھے۔ نویں اوور میں ٹیم نے اپنے 50 رنز مکمل کیے۔ اس وقت کریز پر امیلیا کر اور جارجیا پلیمر موجود تھیں۔
دسویں اوور میں نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا۔ رینوکا سنگھ نے گڈ لینتھ پر ایک خطرناک اِن سوئنگر پھینکی۔ جارجیا پلیمر فلک کھیلنے گئیں مگر گیند ان کے بلے سے لگ کر سیدھی اسٹمپ سے جا ٹکرائی۔ وہ 25 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بارہویں اوور میں ہندوستان نے تیسرا وکٹ بھی حاصل کر لیا۔ رینوکا ٹھاکر کی گیند پر کپتان سوفی ڈیوائن فلک کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہو گئیں۔ انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔
18ویں اوور میں نیوزی لینڈ نے اپنے 100 رنز مکمل کیے۔ امیلیا کر اور بروک ہالیڈے نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور بیسویں اوور میں دونوں نے نصف سنچری کی شراکت بھی مکمل کر لی۔ تاہم 21ویں اوور میں نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا لگا۔ اسنیہا رانا نے فل لینتھ پر فلائیٹڈ گیند کرائی، امیلیا کر فلک کھیلنے گئیں مگر شارٹ مڈ وکٹ پر اسمتری مندھانا نے زبردست کیچ پکڑ لیا۔ انہوں نے 45 رنز بنائے۔
27ویں اوور میں نیوزی لینڈ نے 150 رنز مکمل کیے۔ میڈی گرین اور بروک ہالیڈے کریز پر موجود تھیں۔ اگلے اوور میں ہندوستان نے پانچواں وکٹ حاصل کیا۔ پرتیکا راول کی آف اسٹمپ کے باہر فلائیٹڈ گیند پر میڈی گرین بڑا شاٹ کھیلنے گئیں لیکن کور پوزیشن پر کرانتی گور نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔ گرین نے 20 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔
اسی دوران بروک ہالیڈے نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے ازابیل گیج کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے نصف سنچری شراکت قائم کی۔ ٹیم نے 154 کے اسکور پر پانچواں وکٹ گنوایا تھا، لیکن ہالیڈے کی پراعتماد بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کی امیدوں کو برقرار رکھا۔ تاہم ہندوستان کی گیند بازوں نے عمدہ لائن اور لینتھ برقرار رکھتے ہوئے کیویز پر دباؤ بنائے رکھا اور انہیں ہدف سے دور رکھا۔39ویں اوور میں نیوزی لینڈ نے اپنا چھٹا وکٹ گنوا دیا۔ اوور کی چوتھی گیند پر شری چرنی نے گڈ لینتھ پر گیند پھینکی۔ بروک ہالیڈے کریز سے آگے نکل کر بڑا شاٹ کھیلنے گئیں لیکن لانگ آن پوزیشن پر کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ انہوں نے شاندار 81 رنز بنائے۔
اس کے بعد 41ویں اوور میں نیوزی لینڈ کی لوئر آرڈر بلے باز ایزابیل گیج نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے شری چرنی کے خلاف اوور کی دوسری گیند پر خوبصورت چوکا لگا کر 39 گیندوں میں پچاس رنز مکمل کیے۔ گیج نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی اور نیوزی لینڈ کی اننگز کو سنبھالا، جب کہ ٹیم کو اس وقت تیز رفتاری سے رنز کی ضرورت تھی۔ 43 اوور میں نیوزی لینڈ نے ساتواں وکٹ گنوایا۔ یہ وکٹ کرانتی نے حاصل کیا۔
44ویں اوور کی آخری گیند پر دیپتی شرما نے روز میری مائر کو کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 271 رنز پر سمٹ گئی۔
ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت میچ کا فیصلہ کیا گیا، جس میں ہندوستان نے 53 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروک ہالیڈے اور ایزابیل گیج کی اہم شراکت کو توڑ کر نیوزی لینڈ کی مزاحمت ختم کر دی۔ دیپتی شرما، رینوکا سنگھ ٹھاکر اور سنیہ رانا نے مؤثر گیند بازی سے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
اس فتح کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی، جب کہ نیوزی لینڈ کے لیے بڑے ہدف کا دباؤ فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیونل میسی نے انٹرمیامی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کرلی

Next Post

ڈیوڈ ملر، جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
پچھلے 3-4 برسوں میں اسپن کے خلاف میری ذہنیت میں تبدیلی ہوئی ہے: ملر

ڈیوڈ ملر، جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.