بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلش پریمیئر لیگ:آرسنل کی ٹیم کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-23
in کھیل
A A
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

لندن 22 اکتوبر(یو این آئی ) آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھین لی تھی جو مزید مستحکم ہوگئی ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور بورن مائوتھ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 19پوائنٹس ہیں اور وہ ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بورن مائوتھ کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 8،8 میچز کھیل لئے ہیں ۔ آرسنل کی ٹیم 8 میچز کھیل چکی ہے اور چھ میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 19 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے بھی 8 میچز کھیلے ہیں جن میں اس کو پانچ میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔
بورن مائوتھ کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہےدفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم نے بھی 8 میچز کھیلے ہیں اور پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم 15 پوائنٹس کے ساتھ وہ چوتھے نمبرپر چلی گئی ہے۔اسی طرح چیلسی ،ٹوٹنہم ہاٹ پور اور سندرلینڈ کی ٹیموں نے بھی 8،8 میچز کھیل لئے ہیں اور 14،14 مساوی پوائنٹس ہونے کے ساتھ یہ ٹیمیں بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔
اسی طرح کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈکے 13،13 پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ ٹیبل پر آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔برائٹن اینڈ ہوو البیون اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے بھی 12،12 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 8 میچز کھیل چکی ہے اور چھ میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیرج چوپڑا کوہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک دیا گیا

Next Post

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکا فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ جمعرات کو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکا فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ جمعرات کو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.