نئی دہلی// امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیرامت شاہ نے پیر کو کہا کہ کوآپریٹیو کے ذریعے ملک میں پائیدار اقتصادی ماڈل کے ذریعے 70 کروڑ خواہشمند لوگوں کو مالی طور پر خود انحصار بنایا جا سکتا ہے۔
مسٹر شاہ نے 100 ویں بین الاقوامی کوآپریٹو ڈے کے موقع پر محکمہ تعاون اور نیشنل کوآپریٹو فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ترقی کے کمیونسٹ اور سرمایہ داردوماڈل تھے، جس سے غیرمتوازن ترقی ہوئی۔ تعاون ایک درمیانی راستہ ہے جس کے ذریعے تمام جامع ترقی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 70 کروڑ غریب لوگوں کو کوآپریٹیو کے ذریعے خود انحصار بنایا جا سکتا ہے۔
وزیر تعاون نے کہا کہ 70 کروڑ غریبوں کے پاس گھر اور بیت الخلاء کی سہولت نہیں تھی۔ بجلی اور ہیلتھ انشورنس نہیں تھا اور کھانا پکانے کی گیس کی سہولت میسر نہیں تھی۔ ایسے لوگ خواب نہیں دیکھ سکتے۔ مودی حکومت کے دوران لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کیا گیاہے اور ان کی خواہشات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے لوگوں کو کوآپریٹیو کے ذریعے مالی طور پر خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔
مسٹرشاہ نے کہا کہ کوآپریٹو سیکٹر کو آگے بڑھے، حکومت اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ حکومت سے کوآپریٹو مانگنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حکومت کوآپریٹو کو خوشحال بنائے گی۔ انہوں نے کوآپریٹو کی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف قانون بنانے سے کوئی بہتری نہیں آسکتی بلکہ کوآپریٹوکمیٹیوں کو خود پر قابو رکھنا ہوگا۔