جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیرالہ حکومت نے آئی آئی بی فنڈز کو بجٹ سے باہر کرکے ایس سی اور ایس ٹی کو دھوکہ دیا: جوزف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-18
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

ترواننت پورم، 17 اکتوبر (یو این آئی) کیرالہ ریاستی کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر اور ایم ایل اے سنی جوزف نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کیرالہ انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ فنڈ بورڈ (آئی آئی ایف بی ) کے الاٹمنٹ کو حکومت کے بجٹ میں سے باہر کرکے درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی ) کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ اس کے ذریعے انہیں ان کے قانونی طور پر لازمی حصہ سے محروم کیا جا رہا ہے ۔
مسٹر جوزف نے کہا کہ بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کو سالانہ سرکاری بجٹ میں شامل کرنے کے بجائے براہ راست آئی آئی ایف بی کے ذریعے لاگو کر کے حکومت نے درج فہرست قبائل کو اسکیم کے تمام مختص کردہ 12 فیصد حصہ سے قانونی طور پر محروم کر دیا ہے ۔
انہوں نے الزام لگایا”جب تمام پروجیکٹ فنڈز حکومتی بجٹ کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں، تو درج فہرست ذاتوں کو خود بخود کل مختص کا 12 فیصد مل جاتا ہے ، لیکن بڑی رقم کو براہ راست آئی آئی ایف بی پروجیکٹس میں ڈال کر، حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس حصہ کو ختم کردیا جائے ۔” ریاستی کانگریس کے سربراہ نے بتایا کہ موجودہ لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے کے آئی آئی ایف بی کے ذریعے 60,000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جا چکے ہیں، ابھی تک درج فہرست ذاتوں کی فلاح و بہبود کے لیے 100 کروڑ سے بھی کم استعمال کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”معمول کے مطابق، انہیں تقریباً 7,000 کروڑ روپے ملنا چاہیے تھے ”۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سال 2024-25 کے لیے درج فہرست ذاتوں کے بجٹ سے 612 کروڑ روپے کی کٹوتی کی ہے ۔ اس کے علاوہ 2025 کے لیے منظور شدہ فنڈز میں سے 158 کروڑ ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ، جس کی وجہ سے کئی فلاحی اور تعلیمی پروگرام ملتوی کردئے گئے ہیں یا وہ تاخیر کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا ”طالب علم سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جن کی اسکالرشپ اور تعلیمی امداد کی اسکیمیں تاخیر کا شکار ہیں یا منسوخ کی جا رہی ہیں۔”
ریاستی حکومت پر دلت مخالف پالیسی’ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر جوزف نے کہا کہ ایل ڈی ایف جان بوجھ کر درج فہرست ذاتوں کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے اور منظم طریقے سے ان کی ترقی کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھن تیرس پر 50 ہزار کروڑ روپے کے سونے چاندی کے کاروبار کی امید: کیٹ

Next Post

سی پی آئی ایم-کانگریس جماعتِ اسلامی، ایس ڈی پی آئی کے ریموٹ کنٹرول سے کام کرتی ہیں: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
سی پی آئی ایم-کانگریس جماعتِ اسلامی، ایس ڈی پی آئی کے ریموٹ کنٹرول سے کام کرتی ہیں: بی جے پی

سی پی آئی ایم-کانگریس جماعتِ اسلامی، ایس ڈی پی آئی کے ریموٹ کنٹرول سے کام کرتی ہیں: بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.