جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

2025 کی آخری سہ ماہی کیلئے سنگاپور کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-16
in عالمی خبریں
A A
2025 کی آخری سہ ماہی کیلئے سنگاپور کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

دبئی، 15 اکتوبر (یو این آئی) 2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک سرفہرست ہیں۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی اکتوبر سے دسمبر 2025 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے ۔
فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
دوسرے اور تیسرے نمبر پر بھی 2 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔
جنوبی کوریا کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جس کے پاسپورٹ پر 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے ۔
جاپانی پاسپورٹ تیسرے نمبر پر رہا جس پر 189 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے ۔
چوتھا نمبر مشترکہ طور پر 5 ممالک کے نام رہا جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے ۔
یہ ممالک جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزر لینڈ اور اسپین ہیں۔
ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئرلینڈ، بیلجیئم، آسٹریا اور نیدرلینڈز کے حصے میں 5 واں نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 187 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے ۔
186 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، ہنگری، نیوزی لینڈ ، ناروے اور سویڈن کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہے ۔
اس فہرست میں سفر کی آسانی پر توجہ مرکوز کرکے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور امریکی پاسپورٹ پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہوگیا ہے ، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔
ایسا اس انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا اور اب یہ 12 ویں نمبر پر موجود ہے ۔
کمپنی کے مطابق چین اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس گزشتہ ایک دہائی میں تیزی سے اوپر آنے والے پاسپورٹس ہیں۔
چینی پاسپورٹ کی رینکنگ میں ایک دہائی کے دوران 30 درجے بہتری آئی اور اب یہ 64 ویں نمبر پر ہے ۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات کی رینکنگ میں بھی 10 سال کے دوران 34 درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ ابھی 8 ویں نمبر پر ہے ۔
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے ۔
مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 103 واں نمبر آیا اور اس پر 31 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے ۔
پاکستان سے نیچے عراق (104)، شام (105) اور افغانستان (106) رہے ۔
پاکستان سے اوپر صومالیہ 102 ویں، نیپال 101 ویں، شمالی کوریا اور بنگلہ دیش 100 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور لیبیا 99 ویں، ایران، سری لنکا اور سوڈان 98 ویں جبکہ جنوبی سوڈان اور جمہوریہ کانگو 97 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کے 30 میڈیا اداروں کاپینٹاگون کی نئی پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار

Next Post

ایران میں 2 فرانسیسی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
ایران میں 2 فرانسیسی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں

ایران میں 2 فرانسیسی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.