جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیرالہ میں دلت نوجوان کی خودکشی کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-15
in قومی خبریں
A A
کیرالہ میں دلت نوجوان کی خودکشی کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) یوتھ کانگریس نے آر ایس ایس کے لوگوں کے ذریعہ مبینہ طور پر بدسلوکی کے بعد کیرالہ میں ایک دلت نوجوان کی خودکشی کے خلاف منگل کے روز یہاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ آر ایس ایس کی شاخیں استحصال کے اڈے بن گئی ہیں۔
یوتھ کانگریس کے ترجمان ورون پانڈے نے بتایا کہ بڑی تعداد میں تنظیم کے کارکنان صبح سے ہی احتجاج کے لیے آر ایس ایس کے دفتر کے باہر پہنچے تھے ۔ احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی نوجوانوں کا ہجوم بن چکا تھا، اور جیسے ہی یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب نے مارچ شروع کرنے کی اجازت دی، بڑی تعداد میں نوجوان آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہوگئے ، انہوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومت مخالف نعرے لگا ئے ۔
یوتھ کانگریس کے صدر کی قیادت میں یوتھ کانگریس کے کارکن نعرے لگاتے ہوئے ڈاکٹر راجندر پرساد روڈ کی طرف بڑھنے کے لیے اپنے دفتر سے نکلے ، لیکن وہاں تعینات دہلی پولس کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ جس کے بعد پولیس نے مسٹر ادے بھانو چب اور متعدد دیگر کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
قبل ازیں، مسٹر ادے بھانو چِب نے احتجاجی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم نے آر ایس ایس کے خلاف نعرے لگائے اور کیرالہ میں آر ایس ایس کی ہراسانی کے سبب خودکشی کرنے والے 26 سالہ نوجوان کے خاندان کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج کیا۔
آر ایس ایس کی شاخوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کا پرچار کرنے والی اس تنظیم کی شاخیں استحصال کے اڈے بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے نوجوان نے اپنے خودکشی کے نوٹ میں آر ایس ایس کے خلاف جو الزامات لگائے ہیں وہ انتہائی سنگین ہیں اور اس سے پوری قوم کے سامنے آر ایس ایس کا اصل چہرہ بے نقاب ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اپنے آپ کو مہذب تنظیم قرار دے کر لوگوں کا استحصال کر رہی ہے اور لوگوں کو اذیتیں دے کر غیر اخلاقی حرکتیں کر رہی ہے ۔
یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ کیرالہ میں خودکشی کرنے والے نوجوان آنندو اجی نے اپنے خودکشی کے نوٹ میں لکھا ہے کہ آر ایس ایس کے تربیتی کیمپوں میں بہت سارے بچوں کا جنسی استحصال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نے اپنے نوٹ میں جو لکھا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے ۔ آنندو آجی نے اپنی پوسٹ میں کئی بار آر ایس ایس کا نام لیا، لیکن ایف آئی آر میں آر ایس ایس کا ذکر تک نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کَرناٹک میں مالور اسمبلی انتخابات کو منسوخ کرنے کے حکم پر سپریم کورٹ کی روک

Next Post

کیرتی وردھن سنگھ کی مصر کے شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ میں شرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
کیرتی وردھن سنگھ کی مصر کے شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ میں شرکت

کیرتی وردھن سنگھ کی مصر کے شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ میں شرکت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.