بیجنگ، 13 اکتوبر (یو این آئی) آبی وسائل کی وزارت نے اتوار کو شانزی، ہینان اور شانسی صوبوں کے لیے سطح چار کے سیلاب پر قابو پانے والے ایمرجنسی رسپانس کو فعال کیا۔
وزارت کے مطابق ، یہ قدم یلو ریور کے درمیانی اور نچلے حصوں میں موسم خزاں کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیا گیا تھا ، کیونکہ بارش کی وجہ سے دریا کے درمیانی حصوں کی معاون ندیاں انتباہی سطح سے تجاوز کر گئی ہیں ۔
وزارت نے کہا ہے کہ موجودہ آبی صورتحال اور بارش کی پیش گوئیوں کی بنیاد پر یلو ریو میں 2025 کا پہلا بڑا سیلاب آنے کا امکان ہے ، جس میں پانی کا بہاؤ بدھ کے آس پاس 6,000 مکعب میٹر فی سیکنڈ کی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتا ہے ۔
وزارت نے سیلاب کے موسم کے دوران آبی منصوبوں کے سائنسی انداز میں انتظام اور پشتوں کی نگرانی میں اضافے کی ہدایت کی ہے ۔






