جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چین کا امریکی بحری جہازوں پر خصوصی پورٹ فیس عائد کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in عالمی خبریں
A A
چین کا امریکی بحری جہازوں پر خصوصی پورٹ فیس عائد کرنے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

یجنگ، 11 اکتوبر (یو این آئی) چین نے امریکی کمپنیوں، تنظیموں اور افراد کے زیرِ ملکیت یا آپریٹ کردہ بحری جہازوں پر خصوصی پورٹ فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ 14 اکتوبر سے ہوگا۔
اس بات کا اعلان چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کیا جس میں کہا گیا کہ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے سیکشن 301 تحقیقات کے بعد چینی جہازوں پر اضافی پورٹ فیس نافذ کرنے کے فیصلے کے ردعمل میں اٹھایا گیا جو آئندہ منگل سے مؤثر ہوگا۔
چینی وزارت ٹرانسپورٹ نے مزید واضح کیا کہ جن جہازوں پر یہ فیس لاگو ہوگی ان میں وہ بحری جہاز بھی شامل ہیں جو امریکی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے زیر ملکیت یا آپریٹ کیے جا رہے ہوں جن اداروں میں امریکی مفاد (براہِ راست یا بلاواسطہ) 25 فیصد یا اس سے زیادہ ہو اور وہ تمام بحری جہاز جو امریکی ہوں یا امریکہ میں تیار کیے گئے ہوں۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق چین نے اعلان کیا کہ یہ خصوصی فیس مرحلہ وار عائد کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 14 اکتوبر سے ایسے تمام امریکی بحری جہازوں کیلیے فیس 400 یوان فی نیٹ ٹن (تقریباً 56.3 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے ۔
یہ فیس آئندہ تین سالوں تک ہر سال 17 اپریل کو بتدریج بڑھائی جائے گی۔
وزارت نے اس فیصلے کو چینی بحری کمپنیوں کے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کیلیے جائز اقدام قرار دیا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی اقدامات بین الاقوامی تجارتی اصولوں اور چین-امریکہ بحری نقل و حمل کے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہیں جن سے دونوں ممالک کے درمیان بحری تجارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
چینی وزارت نے امریکا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی غلط پالیسیوں کی اصلاح کرے اور چین کی بحری صنعت کو بلاجواز دبانے کا سلسلہ بند کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قطری فضائیہ کو امریکی ریاست آئیڈاہو میں فوجی تنصیب تعمیر کرنے کی اجازت

Next Post

سعودی عرب اور روس کے درمیان فضائی روابط کے نئے دور کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
سعودی عرب اور روس کے درمیان فضائی روابط کے نئے دور کا آغاز

سعودی عرب اور روس کے درمیان فضائی روابط کے نئے دور کا آغاز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.