طرابلس///
لیبیا میں مسلسل بجلی کٹوتی، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سیاسی تعطل کے خلاف ملک کے مشرقی شہر توبروک میں لوگوں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا اور عمارت کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی۔
آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب گھنا دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی کال بھی دی ہے۔
عبوری حکومت کے سربراہ عبدالحمید دبایبہ نے عوام کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام اداروں کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔