واشنگٹن//
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔
بی بی سی نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
مسٹر بائیڈن نے یہ اعلان جون میں لاکھوں امریکی خواتین کے اسقاط حمل کے اپنے آئینی حق سے محروم ہونے کے بعد کیا ہے۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹک صوبوں کے گورنرز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بعض صوبے اسقاط حمل کے لیے دوسری ریاستوں میں جانے والی خواتین کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی حکومت ایسی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔