جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ درست کیا جائے ‘

ایل جی سنہا کی مصنفین سے اپیل/’اس جھوٹ کو چیلنج کرکے کتابوں میں درست، حقائق پر مبنی تفصیلات پیش کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

’میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردوں کے دباؤ میں انہوں نے سرحد پار مسلط کردہ جھوٹا بیانیہ سامنے لایا‘

سرینگر/۱۱؍اکتوبر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز مصنفین پر زور دیا کہ وہ تاریخ کی کتابوں میں شامل جھوٹے اور من گھڑت بیانیوں‘کو درست کریں اور ان ’جھوٹوں‘ کو چیلنج کرتے ہوئے درست، حقائق پر مبنی تفصیلات پیش کریں۔
شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی آئی سی ) میں سری کلا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ کشمیر لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا’’مصنفین کو چاہیے کہ وہ تحقیق کریں اور گمراہ کن تاریخی تفصیلات کو چیلنج کرنے اور درست کرنے کیلئے ٹھوس ثبوت استعمال کریں‘‘۔
ایل جی نے جموں کشمیر سے متعلق بیانیے کو درست کرنے پر بھی زور دیا، تاکہ ’غلط معلومات‘ کی نشاندہی کر کے انہیں مصدقہ حقائق کے ذریعے رد کیا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نشاندہی کی کہ نوآبادیاتی دور کے دوران اور آزادی کے بعد بھی ایک مخصوص گروہ کے مصنفین نے ’’اپنے نظریاتی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے ہماری تاریخ کو مسخ کیا۔‘‘
سنہا نے کہا ’’آج نوجوان مورخین کو چاہیے کہ وہ درست اور حقائق پر مبنی تفصیلات فراہم کریں اور ان جھوٹوں کو چیلنج کریں۔ گزشتہ چند برسوں میں نئے مصنفین نے بھارت کی تاریخ کے ساتھ کی گئی ناانصافی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی ہے، جو کہ ایک شاندار اقدام ہے۔ ساتھ ہی بھارتی ادب کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی کوششیں بھی قابلِ ستائش ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنرنے زور دیا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بیانیے کو درست کرنا ناگزیر ہے، ’’تاکہ غلط معلومات کی نشاندہی کر کے انہیں مصدقہ حقائق کے ذریعے رد کیا جا سکے۔‘‘
ایل جی نے کہا ’’جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں تک ایک گمراہ کن بیانیہ پھیلایا گیا۔ مصنفین اور میڈیا کے نمائندے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے نظام کے خوف کی وجہ سے وہ وادی میں اس بیانیے کو آگے بڑھانے پر مجبور تھے جو سرحد پار سے مسلط کیا جا رہا تھا‘‘۔
سنہا نے کہا کہ چونکہ دہشت گردی کے ڈھانچے کو منہدم کر دیا گیا ہے، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی اصل کہانی، بندوق کے خوف اور تعصب سے آزاد ہو کر پیش کی جائے، تاکہ اعتماد کو مضبوط بنایا جا سکے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو رفتار دی جا سکے‘‘۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں قارئین کو نئے زاویے اور وڑن فراہم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ بے مثال چیلنجوں اور مواقع سے نمٹا جا سکے اور فطرت، ثقافت اور عوامی بہبود کی بہتر تفہیم حاصل ہو سکے۔(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں ’بڑے‘ مہاجر اراضی اسکینڈل کی تحقیقات شروع

Next Post

سر فراز رنجی ٹرافی میں واپسی کریں گے، سوریہ کمار کو جگہ نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

سر فراز رنجی ٹرافی میں واپسی کریں گے، سوریہ کمار کو جگہ نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.