ایمسٹیلوین//ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان سویتا نے ہفتہ کو کہا کہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے "100 فیصد تیار” ہے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسے کے تمغے کے مقابلے میں ہندوستان اور برطانیہ آمنے سامنے ہوئے تھے جہاں انگلینڈ نے ایک قریبی مقابلے میں ہندوستان کو 4-3 سے شکست دی تھی۔ اب ہندوستان کو اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کرنا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دشمنی اس سے بھی پرانی ہے۔ 2018 میں لندن میں منعقدہ ورلڈ کپ کے پچھلے ایڈیشن میں ہندوستان نے راؤنڈ رابن لیگ میچ میں انگلینڈ کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں دولت مشترکہ کھیلوں کے گروپ مرحلے میں بھی انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی لیکن کانسے کے تمغے کے مقابلے میں ان سے ہار گئی تھی۔ یہ دونوں ٹیمیں 2006 کے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے تھیں، جہاں ان کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔
2002 کے چیمپیئنز چیلنج میں بھی 3-3 سے ڈرا ہوا اور 1998 کے ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ہندوستان سے 1-0 کی شکست ہوئی تھی۔
اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والا میچ سنسنی خیز ہونے والا ہے۔
اپنے حریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کی کپتان سویتا نے کہاکہ "اگرچہ ہم ایک ٹیم کے طور پر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کریں گے، انگلینڈ اور ہندوستان نے کچھ بہت قریبی میچ کھیلے ہیں، بلاشبہ پچھلے تین چار سالوں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے۔