جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سڈنی میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں 60 سالہ شخص گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in عالمی خبریں
A A
سڈنی میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں 60 سالہ شخص گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

سڈنی، 7 اکتوبر (یو این آئی) آسٹریلوی پولیس نے اتوار کو سڈنی کی مصروف سڑک پر فائرنگ کرکے 16 افراد کو زخمی کرنے کا الزام 60 سالہ شخص پر عائد کردیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ڈان میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی شام شہر کے اندرون مغربی علاقے کروائڈن پارک میں پیش آیا، جہاں مشتبہ حملہ آور اپنے مکان سے اندھا دھند گولیاں چلا رہا تھا اور گزرنے والی گاڑیوں کے ساتھ پولیس کو بھی نشانہ بنا رہا تھا۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گلی کو بند کر دیا اور بعدازاں ایک دکان کے اوپر واقع مکان میں داخل ہوکر 60 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا، نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق موقع سے ایک رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
عینی شاہد جو آزار، جو سامنے والی عمارت میں دفتر میں کام کر رہے تھے ، نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں لگا جیسے آتشبازی ہو رہی ہو یا کھڑکیوں پر پتھر پھینکے جا رہے ہوں، ان کے بقول، ‘ایک گاڑی کا شیشہ اچانک ٹوٹ گیا، پھر بس اسٹاپ کا شیشہ بھی چکنا چور ہوگیا، تب احساس ہوا کہ واقعی فائرنگ ہو رہی ہے ، سب کچھ بہت تیزی سے ہوا، سمجھنے کا موقع ہی نہیں ملا’۔
پولیس نے ابتدا میں کہا تھا کہ تقریباً 100 گولیاں چلائی گئیں اور 20 افراد زخمی ہوئے ، تاہم پیر کو نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ اسٹیفن پیری نے وضاحت کی کہ فائرنگ کے تقریباً 50 راؤنڈ ہوئے اور زخمیوں کی تعداد 16 ہے ، انہوں نے کہا کہ ‘پولیس میں اپنے 35 سالہ کیریئر کے دوران میں نے ایسے بہت کم واقعات دیکھے ہیں، جہاں کوئی شخص یوں سڑک پر راہگیروں کو اندھا دھند نشانہ بنائے ‘۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے دوران آنکھوں کے گرد معمولی چوٹیں آئیں، جن کا ہسپتال میں علاج کیا گیا، اس پر 25 الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 18 بار قتل کی نیت سے فائرنگ، عوامی مقام پر ہتھیار چلانا اور غیر رجسٹرڈ اسلحہ و گولہ بارود رکھنے کے الزامات شامل ہیں، اسے ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے اور وہ منگل کو عدالت میں پیش ہوگا۔
پولیس نے بتایا کہ ایک شخص گولی لگنے کے بعد خود ہی ہسپتال پہنچا، تاہم اس کی جان کو خطرہ نہیں۔ باقی متاثرین کو معمولی زخم آئے ، جن میں زیادہ تر گاڑیوں کی کھڑکیاں ٹوٹنے سے شیشے کے ذرات سے چوٹیں لگیں۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کمشنر میل لینین کے مطابق حملے کی کوئی دہشت گردی یا گینگ سے وابستگی کے شواہد نہیں ملے ، آسٹریلیا میں اس نوعیت کے بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات نہایت کم پیش آتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حماس حکومت کا خاتمہ ضروری، منصوبے کی منظوری جنگ کے خاتمے کی ابتدا ہوگی، نیتن یاہو

Next Post

غزہ کے معاملے پر تمام فریقین رضامند ہیں: وائٹ ہاؤس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

2026-06-03
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل امریکہ و اتحادیوں کیلئے فائدہ مند ہوگی: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

2026-06-02
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی خفیہ ایجنسی کا سینئر ترین عہدیدار گرفتار، گھر سے 40 ملین ڈالرز کے سونے کے بسکٹ برآمد

2026-05-31
اسرائیل کا غزہ شہر پر۴۰فیصد قبضے کا دعویٰ
عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیل کے طویل المدتی منصوبے

2026-05-31
Next Post
غزہ کے معاملے پر تمام فریقین رضامند ہیں: وائٹ ہاؤس

غزہ کے معاملے پر تمام فریقین رضامند ہیں: وائٹ ہاؤس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.