جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

خالدہ ضیا کے جلاوطن بیٹے طارق رحمٰن کا 17 سال بعد بنگلہ دیش واپس آنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

ڈھاکہ، 7 اکتوبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کے بااثر سیاستدان طارق رحمٰن نے کہا ہے کہ وہ 17 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے تاکہ 2024 کی عوامی بغاوت کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ طارق رحمٰن سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بنگلہ دیش کی طویل عرصے سے حکمران سیاسی خانوادے کے وارث ہیں۔
وہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین ہیں، ایک ایسی جماعت جسے آنے والے انتخابات میں مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے ۔
بی بی سی بنگلہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ معقول وجوہات کی بنا پر میری واپسی ممکن نہیں ہوسکی تھی، لیکن اب وقت آ گیا ہے اور میں جلد واپس آؤں گا، ان شا اللہ۔
یہ انتخابات، جو فروری 2026 میں متوقع ہیں، وہ پہلے عام انتخابات ہوں گے جب گزشتہ سال وزیر اعظم شیخ حسینہ کو عوامی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، حسینہ واجد نے 15 سالہ سخت حکمرانی کے دور میں بی این پی کو بری طرح دبایا تھا۔
طارق رحمٰن، جنہیں بنگلہ دیش میں طارق ضیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، 2008 سے لندن میں مقیم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی انتقام سے بچنے کے لیے ملک چھوڑ کر گئے تھے ۔
حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ان کے خلاف 2004 میں حسینہ کی ریلی پر دستی بم حملے کے مقدمے میں انہیں عدم موجودگی میں سنائی گئی عمر قید کی سزا سے بری کر دیا گیا ہے ، جسے وہ ہمیشہ بے بنیاد قرار دیتے رہے ہیں۔
طارق رحمٰن حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا پر ایک فعال آواز کے طور پر ابھرے ہیں اور بی این پی کے حامیوں کے لیے ایک علامتی رہنما بن چکے ہیں۔
انہوں نے بی بی سی سے کہا کہ میں انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر بی این پی حکومت بنائے تو کیا وہ وزیر اعظم بننے کے امیدوار ہوں گے ، تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ عوام کریں گے ۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی 80 سالہ والدہ خالدہ ضیا، جو حسینہ کے دورِ حکومت میں قید اور بعد میں بیماری کا شکار رہیں، خود انتخاب لڑیں گی یا اپنے بیٹے کے لیے رہنمائی کا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اچھی صحت میں جیل گئیں، لیکن بیماری کے ساتھ واپس آئیں، انہیں مناسب علاج کے حق سے محروم رکھا گیا، لیکن اگر ان کی صحت اجازت دے ، تو وہ یقیناً انتخابات میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے مزید محمد یونس کی عبوری حکومت کے اُس فیصلے پر بھی بات کی جس کے تحت حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کی گئی ہے ، یونس انتخابات کے بعد اقتدار چھوڑنے والے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مصر میں اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کا پہلے دن مثبت اختتام، ممکنہ معاہدے کی امید بڑھ گئی

Next Post

حماس حکومت کا خاتمہ ضروری، منصوبے کی منظوری جنگ کے خاتمے کی ابتدا ہوگی، نیتن یاہو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب

حماس حکومت کا خاتمہ ضروری، منصوبے کی منظوری جنگ کے خاتمے کی ابتدا ہوگی، نیتن یاہو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.