جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصر میں اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کا پہلے دن مثبت اختتام، ممکنہ معاہدے کی امید بڑھ گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

قاہرہ، 7 اکتوبر (یو این آئی) مصر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے پہلے دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا، جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کے تحت غزہ کی جنگ ختم کرنے کے ممکنہ معاہدے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔
الجزیرہ اور دیگر میڈیا ذرائع کے مطابق مذاکرات کار منگل کو دوبارہ ملاقات کریں گے ، الجزیرہ عربی نے بتایا کہ بحیرئہ احمر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں پیر کے روز ہونے والی ملاقات ‘مثبت’ رہی اور اس میں موجودہ دور کے مذاکرات کے جاری رہنے کے لیے ایک روڈمیپ تیار کیا گیا۔
الجزیرہ عربی کے مطابق حماس کے وفد نے ثالثوں کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔
حماس کے وفد میں خلیل الحیہ اور ظاہر جبارین شامل تھے ، یہ دونوں وہ مذاکرات کار ہیں، جو گزشتہ ماہ دوحہ کے وسط میں اسرائیلی قاتلانہ حملے میں بچ گئے تھے ، جس میں 5 افراد مارے گئے تھے ۔
مصر کے ریاستی میڈیا ‘القاہرہ نیوز’ کے مطابق پہلے دن کے مذاکرات میں قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے ، جنگ بندی، اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بھی کہا کہ صدر ٹرمپ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے جلد تبادلے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، تاکہ ان کے امن منصوبے کے دیگر حصوں پر عمل درآمد کے لیے رفتار پیدا کی جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹیمیں اس وقت اس بات پر کام کر رہی ہیں کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حالات مکمل طور پر سازگار ہوں، اور مزید بتایا کہ ٹیمیں اسرائیلی یرغمالیوں اور سیاسی قیدیوں کی فہرستوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
ٹرمپ نے پیر کی دوپہر وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہمارے پاس معاہدہ کرنے کا واقعی اچھا موقع ہے ، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی اپنی ‘سرخ لکیریں’ اب بھی موجود ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ لیکن میرا خیال ہے کہ ہم بہت اچھا کر رہے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ حماس ان چیزوں پر متفق ہو رہی ہے جو بہت اہم ہیں۔
الجزیرہ کی نامہ نگار روزالینڈ جارڈن نے واشنگٹن ڈی سی سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتائیں، سوائے اس کے کہ ان کی مجموعی رائے ‘مثبت’ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے عرب-ترک مشترکہ حمایت کی تعریف کی، جس نے حماس کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھا، انہوں نے اسرائیلی عوام کی تعریف کی، اور ظاہر ہے کہ اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی بھی تعریف کی، جو امریکی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر، جو ایک رئیل اسٹیٹ ڈیولپر ہیں، بھی امریکی وفد کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب، مصر کے القاہرہ نیوز نے تصدیق کی کہ مذاکرات منگل کو بھی جاری رہیں گے ، جو اس دن کے 2 سال مکمل ہونے کا دن ہے ، جب 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں ایک ہزار 139 اسرائیلی مارے گئے تھے اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
تب سے اب تک، اسرائیلی افواج نے غزہ میں کم از کم 67 ہزار 160 فلسطینیوں کو شہید اور ایک لاکھ 69 ہزار 679 کو زخمی کیا ہے ۔
اس جنگ کو اقوام متحدہ کی ایک تحقیقاتی کمیٹی، عالمی ماہرینِ نسل کشی، اور متعدد انسانی حقوق تنظیموں بشمول اسرائیلی غیر سرکاری تنظیموں نے نسل کشی قرار دیا ہے ۔
الجزیرہ کے ذرائع کے مطابق پیر کے روز مذاکرات کے دوران بھی، اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہوگئے ، جن میں 2 وہ بھی شامل تھے جو انسانی امداد کے حصول کی کوشش کر رہے تھے ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کی رات (نیویارک کے وقت کے مطابق) ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں حماس کے ‘قابلِ نفرت بڑے پیمانے کے دہشت گرد حملے ‘ کے 2 سال کی تکمیل کو تسلیم کیا۔
گوتریس نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا تازہ مجوزہ منصوبہ ایک ایسا موقع ہے ، جسے اس الم ناک تنازع کے خاتمے کے لیے ضائع نہیں کیا جانا چاہیے ۔
انہوں نے لکھا کہ ایک مستقل جنگ بندی اور ایک قابلِ اعتبار سیاسی عمل مزید خونریزی کو روکنے اور امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیلیفورنیا کی ایک شاہراہ پر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

Next Post

خالدہ ضیا کے جلاوطن بیٹے طارق رحمٰن کا 17 سال بعد بنگلہ دیش واپس آنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post

خالدہ ضیا کے جلاوطن بیٹے طارق رحمٰن کا 17 سال بعد بنگلہ دیش واپس آنے کا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.