جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں جمعے کے روزپیش آئے سڑک حادثے میں ۲نوجوانوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے نابنہ نالہ کے نزدیک ایک ٹپر حادثے کا شکار ہوا جس وجہ سے اُس میں سوار دو نوجوان موقع پر ہی از جان ہوئے ۔
متوفین کی شناخت جاوید احمد ولد محمد رفیض ساکن دھیرہ تحصیل حوالی پونچھ اور محمد ارفاز ولد محمد جہانگیر ساکن اچھاد منکوٹ کے بطور ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعشیں وارثین کے حوالے کی گئیں۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
اس دوران جموں کشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں دو خواتین سمیت چار یاتری زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بانہال علاقے میں جمعے کی صبح ایک ٹیمپو سڑک پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار یاتری زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ یہ حادثہ سرینگر، جموں شاہراہ پر شربابی علاقے کے نزدیک صبح کے قریب چھ بجے پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔
زخمیوں کی شناخت کندن کمار ساکن اتر پردیش، ونایک گپتا، انیتا گپتا اور گڈیا ساکنان چھتیس گڑھ کے بطور ہوئی ہے ۔