بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رنجی ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ سے رشبھ پنت کی واپسی ممکن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) رشبھ پنت 25 اکتوبر سے شروع ہونے والی رنجی ٹرافی 26-2025 کے دوسرے راؤنڈ میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ 14 نومبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی واپسی کا آغاز بھی کر سکتے ہیں۔ یہ وہی منصوبہ ہے جس کا اشارہ چیف سلیکٹر اجیت اگروکر نے گزشتہ ماہ دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے وقت دیا تھا۔
جولائی کے آخر میں اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے دوران دائیں ٹانگ میں فریکچر کے بعد پنت اب اپنے ری ہیب کے آخری مرحلے میں ہیں اور اس ہفتے کے آخر میں وہ بنگلورو کے سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) میں فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے۔
تین ہفتے قبل ان کے پیر سے پلاسٹر ہٹا دیا گیا تھا اور اب وہ بغیر کسی تکلیف کے چل پھر رہے ہیں۔ پنت نے اپنے پیر کو مضبوط کرنے کے لیے موبیلیٹی ایکسرسائز اور ویٹ ٹریننگ شروع کر دی ہے، ساتھ ہی انہوں نے نیٹس میں دوبارہ بلے بازی کی مشق بھی شروع کر دی ہے۔
اگر فٹنس ٹیسٹ میں انہیں کلیئرنس مل جاتی ہے تو پنت کے دہلی ٹیم سے جڑنے کی امید ہے، جو 15 اکتوبر سے حیدرآباد کے خلاف رنجی ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کا میچ کھیلے گی۔ تاہم، دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے مطابق اس میچ کے لیے پنت کی دستیابی "کچھ مشکوک” ہے۔
پنت جولائی پچھلے سال سے میدان سے باہر ہیں، جب انہوں نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں کرس ووکس کی گیند پر ریورس سویپ کھیلتے ہوئے گیند اپنے ہی پیر پر مار لی تھی۔ انہیں ریٹائر ہرٹ ہونا پڑا اور اسکین میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ اگرچہ وہ اگلے دن دوبارہ بیٹنگ کے لیے آئے، لیکن وکٹ کیپنگ نہیں کر پائے۔ اس سیریز میں پنت نے چار ٹیسٹ میچوں میں 479 رنز بنائے تھے، جن میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔
پنت کی غیر موجودگی میں، ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے لیے دھروو جریئل اور این جگدیشن کو وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا ہے۔ پنت آسٹریلیا کے خلاف 19 اکتوبر سے شروع ہونے والے محدود اوورز کے دورے سے بھی باہر رہیں گے کیونکہ انہیں ابھی تک سی او ای سے "ریٹرن ٹو پلے” سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے۔
امکان ہے کہ دستیابی کی صورت میں پنت دہلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فی الحال ٹیم کی کپتانی ان کے آئی پی ایل ٹیم کے ساتھی کھلاڑی آیوش بدونی کر رہے ہیں، جو لکھنؤ سپر جائنٹس سے وابستہ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے مرکزی امداد

Next Post

افغانستان کے کھلاڑیوں کا ویزا نہ ملنے پر پاکستان فٹبال میچ پر سوالیہ نشان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: شریئس ایئر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

سیمی فائنل میں اناہت سنگھ کا تاریخی سفر ختم

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چورو میں کار ٹرک ٹریلر سے ٹکرائی، تین خواتین اور معصوم بچہ سمیت چھ افراد ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

پی وی سندھو اس سال دوسری بار فائنل میں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post

افغانستان کے کھلاڑیوں کا ویزا نہ ملنے پر پاکستان فٹبال میچ پر سوالیہ نشان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.