سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم ڈاکٹرس کے موقع پر ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ میں اس منفرد پیشے کے ذریعے انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے اور ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والے مرد و زن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا’’ڈاکٹرس ڈے پر میں تمام ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔
سنہا کا مزید کہنا تھا’’ میں اس منفرد پیشے کے ذریعے انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے اور ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والے مرد و زن کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
بتادیں کہ دنیا میں یکم جولائی کو عالمی ڈاکٹرس ڈے کے بطور منایا جا تا ہے اس موقع پر مختلف النوع پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں سماج کے تئیں ڈاکٹروں کی خدمات کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔