کیف///
یوکرین کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں روسی فورسزنے رہائشی عمارت پرمیزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 14 شہری ہلاک اور30 زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی سروس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے سات افراد کوزندہ نکال لیا گیا۔ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔