جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہم جنگ سے نہیں ڈرتے ، ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو آگ لگا سکتے ہیں: ایرانی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-28
in عالمی خبریں
A A
ہم جنگ سے نہیں ڈرتے ، ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو آگ لگا سکتے ہیں: ایرانی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

تہران، 27 ستمبر (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو ‘آگ لگا سکتے ہیں’۔
صدر پزشکیان نے یہ گفتگو نیویارک کے دورے کے دوران ‘این بی سی نائٹلی نیوز ود ٹام یاماس’ کو انٹرویو دیتے ہوئے کی۔
جب ایرانی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر مزید جنگ کے خدشات اور ٹرمپ و اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی ممکنہ ملاقات سے فکر مند ہیں، تو پزشکیان نے ڈٹ کر جواب دیا اور کہا کہ ‘ہم جنگ سے نہیں ڈرتے ، ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امن قائم کرنے آئی ہے ، لیکن وہ جو راستہ اختیار کر رہے ہیں وہ پورے خطے کو آگ لگا دے گا’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی جنگ شروع نہیں کی، نہ ہی کبھی کرے گا لیکن جو بھی ہم پر حملہ کرے گا، ہم پوری قوت سے جواب دیں گے ، ہم اپنی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ کرتے رہیں گے تاکہ کوئی ہمیں نقصان نہ پہنچا سکے ۔
ڈاکٹر پزشکیان نے اس زخم پر بات کی جو انہیں جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران لگا تھا، جس میں سینئر فوجی رہنما، سائنسدان اور سیکڑوں ایرانی شہری جاں بحق ہوئے ، جبکہ اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘دشمن نے ہم پر حملہ اس لیے کیا کہ ہمیں بھی دوسروں کی طرح شہید کر سکیں، ہم موت اور شہادت سے نہیں ڈرتے ، ہم اپنی زندگیاں جی چکے ہیں، میں اپنی زندگی جی چکا ہوں’۔
اپنے زخمی پاؤں کے بارے میں کہا کہ ‘یہ کوئی خاص بات نہیں تھی، گھٹنے کے حصے میں خون جمع ہو گیا تھا، ہم نے وہ نکال دیا اور اس کے بعد سب ٹھیک ہو گیا’۔
واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے بارے میں سوال پر جس میں سیٹلائٹ تصاویر اور آزادانہ تجزیے کی بنیاد پر کہا گیا کہ ایران ایک زیرِ زمین ممکنہ ایٹمی تنصیب پر کام بڑھا رہا ہے ، مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایٹمی معائنہ کاروں کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ واقعی سچ بول رہے ہیں تو ہمارا حال ہی میں آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ، وہ آئیں اور خود معائنہ کریں، صرف سیٹلائٹ فوٹو گرافی کی بنیاد پر کہانیاں گھڑنا حقیقت پر مبنی نہیں ہے ، بہتر نہیں ہوگا کہ ذاتی طور پر زمین پر آ کر جانچ کر لی جائے ؟
تاہم رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے منگل کو کہا تھا کہ ایران، امریکہ سے اپنے ایٹمی پروگرام پر براہِ راست بات نہیں کرے گا اور نہ ہی بیلسٹک میزائل یا یورینیم افزودگی کے معاملے پر مذاکرات کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعویٰ

Next Post

جسٹس سُجَے پال کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post

جسٹس سُجَے پال کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.