جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی سنہا نے جموں کشمیر اسمبلی کا اجلاس ۲۳ ؍اکتوبر کو طلب کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-28
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۲۷ستمبر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے مرکزکے زیرانتظام علاقہ کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آئندہ ماہ طلب کر لیا ہے ۔ سرکاری نوٹس کے مطابق یہ اجلاس۲۳؍اکتوبر بروز جمعرات صبح ۱۰بجے سرینگر میں منعقد ہوگا۔
اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تنظیم نو ایکٹ ۲۰۱۹کی دفعہ۱۸(۱)کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ، جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس۲۳؍اکتوبر ۲۰۲۵کو سرینگر میں صبح دس بجے طلب کیا ہے ۔
سیکریٹریٹ نے تمام اراکین اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر اس اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس ایسے وقت بلایا گیا ہے جب ریاستی سیاست اور خطے کے حالات مختلف پہلوؤں سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اسمبلی اجلاس کے دوران اہم عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبے اور حالیہ سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال متوقع ہے ۔
رواں ہفتے کے اوائل میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں کابینہ نے لیفٹیننٹ گورنر سے سفارش کی تھی کہ وہ ۱۳؍اکتوبر سے جموںکشمیر قانون ساز اسمبلی کا سیشن شروع کریں۔
قابل ذکر ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک روزہ خصوصی اجلاس بلایا گیا جب کہ بجٹ سیشن ۳مارچ سے۹؍اپریل تک جموں میں ہوا تھا۔
ایوان کی آئندہ کارروائی میں دو بڑے مسائل چھائے رہنے کی توقع ہے: ریاستی حیثیت اور ریزرویشن۔
گزشتہ اسمبلی اجلاس اس وقت ہنگاموں کی نذر ہوگیا تھا جب نیشنل کانفرنس کے ارکان نے وقف (ترمیمی) بل، ۲۰۲۵ پر اپنی التوا کی تحریک مسترد ہونے کے بعد ایوان میں شدید شور شرابہ کیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ریاستی حیثیت سے متعلق تین اہم قراردادیں بغیر کسی بحث کے ختم ہوگئیں۔
دوسری جانب ریزرویشن کا معاملہ بھی ایوان میں بار بار اٹھتا رہا۔ اس سلسلے میں پیپلز کانفرنس کے صدر اور ہندواڑہ سے رکنِ اسمبلی، سجاد غنی لون نے حکومت پر کھل کر تنقید کی اور اسے عوامی توقعات کے برعکس اقدامات کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ دونوں موضوعات آئندہ اجلاس میں بھی گرما گرم بحث کا باعث بنیں گے اور ایوان کی کارروائی پر غالب رہیں گے۔(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’شریف کی یو این میں ایک بار پھربے تکی ڈرامہ بازی‘

Next Post

’دہشت گردی کا خاتمہ عوام کی ذمہ داری ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا

’دہشت گردی کا خاتمہ عوام کی ذمہ داری ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.