نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) جیسے جیسے آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 قریب آرہا ہے، جیو اسٹارکا "جرسی وہی، جزبہ وہی” مہم ملک بھر کے شائقین کو متحد اور حوصلہ بخش رہی ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار ٹائیگر شراف ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی حمایت کرنے والی تازہ ترین مشہور شخصیت میں شامل ہیں ۔ہرمن پریت کور اینڈ کمپنی کا پہلے آئی سی سی ٹائٹل کی مہم کا آغاز سری لنکا کے ساتھ 30 ستمبر کو گوہاٹی میں ہونے والے ٹکراؤ سے ہوگا۔
ہندوستان کو سپورٹ کرنے کی اہمیت پر ٹائیگر شراف نے کہا، جب بھی ٹیم انڈیا اس جرسی کو پہن کر میدان میں اترے گی، میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ اس بار یہ ہماری خواتین ہیں جو ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں، میرے لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ مردوں کی ٹیم ہے یا خواتین کی۔یہ ہمیشہ انڈیا ہی ہے جو کھیلتا ہے اور جب جیتتا ہے تو ہمیشہ انڈیا ہی جیتتا ہے۔آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں ہندوستان بمقابلہ سری لنکا میچ 30 ستمبر کو جیو ہاٹ اسٹار اور اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔







