جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کولمبین صدر کی اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر سخت تنقید، امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر چلاگیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-26
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

نیویارک، 25 ستمبر (یو این آئی) کولمبین صدر پیٹرو گستاوو نے جنرل اسمبلی اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مشنیات اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پالیسی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا کہ ان کی تقریر کے ابتدائی 5 منٹوں میں ہی امریکی وفد نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران کولمبین صدر نے امریکہ کے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی پانیوں میں فوجی آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہجرت کو بہانہ بنا کر سفید فام اور نسل پرست معاشرے کو نسلی برتر ریاست کے طور پر پیش کیا جاتا ہے حالانکہ یہ انسانیت کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہا ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کولمبیا، وینزویلا اور کیریبین ریاستوں کے حوالے سے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیٹرو گستاوو کا کہنا تھا ٹرمپ کی ان ریاستوں کے حوالے سے پالیسی ڈرگ مافیا کے گرد گھومتی ہے ، بطور سینیٹر پیرا ملٹری سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور ڈرگ مافیا کے خلاف آواز اٹھائی تو مجھے کئی بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور اب بھی یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں خاموش ہو جاؤں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سرٹیفیکیشن منسوخ کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے گستاوو پیٹرو نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے تاریخ میں کسی بھی اور حکومت سے زیادہ منشیات ضبط کی لیکن اس کے باوجود امریکا نے میری سرٹیفیکیشن منسوخ کر دی، صدر ٹرمپ کو ایسا قدم اٹھانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے اور اس حوالے سے واشنگٹن کا رویہ منافقانہ ہے ۔
کولمبین صدر نے اپنی تقریر کے دوران غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرانا چاہیے اور ٹرمپ انتظامیہ بھی اس نسل کشی میں برابر کی حصہ دار ہے ۔
پیٹرو گستاوو نے اقوام متحدہ کو تجویز دی کہ فلسطین میں روز ہونے والے قتل عام کو روکنے کے لیے ایک طاقتور آرمی تشکیل دی جائے کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرار دادوں کو ویٹو کر دیا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈیلس میں بلڈنگ کی چھت پر موجود حملہ آور نے خود کشی سے قبل کئی افراد کو گولیاں ماردیں، ایک قیدی ہلاک

Next Post

عرب اسلامی آٹھ ملکوں اور امریکہ کا ” غزہ تعمیر نو ” کا جامع منصوبہ تیار کرنے کا عزم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
عرب اسلامی آٹھ ملکوں اور امریکہ کا ” غزہ تعمیر نو ” کا جامع منصوبہ تیار کرنے کا عزم

عرب اسلامی آٹھ ملکوں اور امریکہ کا " غزہ تعمیر نو " کا جامع منصوبہ تیار کرنے کا عزم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.